ETV Bharat / state

بہار: سیلاب متاثرین کو امیتابھ کی مدد - امیتابھ بچن نے بہار سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں 51 لاکھ روپے کا عطیہ دیا

بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے بہار سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں 51 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔

امیتابھ بچن
author img

By

Published : Oct 9, 2019, 7:36 PM IST

گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے ریاست بہار میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں اور حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

امیتابھ بچن کا چیک
امیتابھ بچن کا چیک

بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے بتایا کہ 'امیتابھ بچن نے اپنے نمائندہ وجے ناتھ مشرا کے توسط سے ریاست کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں 51 لاکھ روپے کا چیک سونپا ہے۔'

امیتابھ بچن کے نمائندہ خاص وجے ناتھ مشرا اور بہار کے نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی

اسی کے ساتھ بگ بی کی جانب سے چار اکتو بر کو وزیراعلیٰ نتیش کمار کو لکھا گیا خط جاری کیا گیا جس میں بگ بی نے کہا کہ 'بہار میں آئی قدرتی آفات سے میں حیرت زدہ ہوں، اس مصیبت میں پھنسے لوگوں کی صورتحال سے میں بہت رنجیدہ ہوں اور متاثرین کی مدد کے لیے چھوٹا سا حصہ وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ کے لیے بھیج رہا ہوں۔'

نتیش کمار کو لکھا گیا امیتابھ بچن کا خط
نتیش کمار کو لکھا گیا امیتابھ بچن کا خط

امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ 'نتیش کمار جی، ہم نے بہار کے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کی اپیل اپنے ٹیلی ویژن پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی میں بھی کی ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.