امت شاہ کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیا نند رائے نے کہا کہ امت شاہ 23 اور 24 ستمبر کو سیمانچل خطے میں عوام کے روبرو ہوں گے، انہوں نے کہا کہ 23 ستمبر کو پورنیہ میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے، اس ریلی میں بہار کے تمام بی جے پی سینئر لیڈران موجود رہیں گے. اگلے دن وہ کشن گنج میں ہوں گے اور یہاں بھی ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ حالانکہ امت شاہ کے کشن گنج دورے کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں. لیکن پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس دوران وہ سرحدی حفاظت میں مصروف اہلکاروں سے بھی مل سکتے ہیں۔ وہ خاص طور سے سیمانچل کے اضلاع میں دراندازی کے مسئلہ پر بھی بات کر سکتے ہیں۔ Amit Shah Will Vsit Bihar Next Month
واضح رہے کہ بہار کا خطہ سیمانچل مسلم اکثریت علاقہ مانا جاتا ہے، سیمانچل کے ارریہ پورنیہ کشن گنج کٹیہار میں مسلمانوں کی بڑی آبادی ہے، بنگال اور نیپال سے متصل ہونے کی وجہ سے بی جے پی ان اضلاع میں آبادی میں عدم توازن اور دراندازی کو موضوع بناتی رہتی ہے۔ گزشتہ پارلیمانی انتخاب میں اس خطے میں پاکستان زندہ باد نعرہ لگانے کو بی جے پی نے ایشو بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Telangana CM to Visit Bihar تلنگانہ کے وزیر اعلی 31 اگست کو پٹنہ کا دورہ کریں گے
اس معاملے میں کئی لوگوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی تھی، حالانکہ بعد میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہونے کی وجہ سے سبھی کو رہا کر دیا تھا۔ تاہم بی جے پی سیمانچل کو کسی نہ کسی بہانے سے ٹارگٹ کرتی رہی ہے۔ اسی وجہ سے امت شاہ کے دورے کو خاص نقطہ نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔