ETV Bharat / state

ورچوئل ریلی کے ذریعے وزیرداخلہ کا حزب اختلاف پر نشانہ - بہار نیوز

ورچوئل ریلی کے ذریعے وزیرداخلہ امت شاہ نے آرجے ڈی اور کانگریس پر شدیدنکتہ چینی کی۔ وزیرداخلہ نے کہا ' آرجے ڈی نے دیر سے ہی صحیح، وزیراعظم کی تھالی وتالی بجاؤ مہم کی حمایت کی۔

وزیرداخلہ امت شاہ کا خطاب
وزیرداخلہ امت شاہ کا خطاب
author img

By

Published : Jun 7, 2020, 8:24 PM IST

اتوار کی شام چار بجے بی جے پی کی ورچوئل ریلی سے وزیرداخلہ امت شاہ نے خطاب کیا۔ گیا بی جے پی کے دفتر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں ایل ای ڈی اور پروجیکٹر پر کارکنان نے وزیرداخلہ کا خطاب سنا۔

دیکھیں ویڈیو

بی جے پی نے ریلی کی طرح ہی ورچوئل ریلی کو بنانے کی کوشش کی۔ پارٹی دفتر میں کارکنان و رہنما سروں پر پارٹی کی ٹوپی، گلے میں پارٹی کے نشان کا گمچھا اور بھگوا رنگ کے ماسک لگاکر بیٹھے تھے، فلک شگاف نعرے بازی بھی ہوئی۔

ضلع صدر دھننجئے شرما نے دعویٰ کیا کہ ورچوئل ریلی میں ضلع میں 75000 سے زائد افراد شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی سے بی جے پی کارکنان میں جوش آئے گا اور وہ عوامی سطح پر حکومت کے منصوبوں وکاموں کوپہنچائیں گے۔

وزیرداخلہ امت شاہ کے خطاب سے قبل بہار کے نائب وزیراعلی سشیل کمارمودی نے لاک ڈاون کے دوران ریاست میں حکومت کے ذریعے کئے کاموں کوسلسلے وار طریقے سے گنوایا اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے بیان کے دوران آرجے ڈی پر تنقید کرنے کی روایت بھی اپنے انداز میں برقرار رکھا۔

سشیل کمار مودی نے آرجے ڈی کے 15 برسوں کے دوراقتدار میں کئے گئے کاموں کو گنواتے ہوئے کہاکہ بدعنوانی وگھوٹالوں کی لمبی فہرست ہے۔

پارٹی کارکنان نے امت شاہ کا خطاب سنا
پارٹی کارکنان نے امت شاہ کا خطاب سنا

وہیں وزیرداخلہ امیت شاہ نے 2020 کے بہار اسمبلی انتخابات سے قبل بہاری باشندوں کی نبض ٹٹولنے کی بھی کوشش کی اور جے پرکاش نارائن سے لیکر کئی بڑے رہنماؤں کو بھی یاد کیا۔

انہوں نے کہا کہ بہار نے ہمیشہ سے ہی سیاست اور رہنماؤں کو الگ راہ دیکھایا ہے، وزیرداخلہ نے ورچوئل ریلی کو انتخابی مہم کے طورپرشروعات کئے جانے سے تو انکار ضرور کیا تاہم انہوں نے بہار میں این ڈی اے کی حکومت آئندہ اسمبلی انتخاب میں بنانے پر زور دیا اور کہاکہ جب بھی وزیراعظم نریندر مودی نے بہارسے حمایت مانگی تو یہاں کے لوگوں نے دل کھول کر ووٹ دیکر اکثریت دلایا۔

خیال ہوکہ بی جے پی نے ورچوئل ریلی کولیکر گیا میں پہلے سے تیاری کرکے رکھاتھا، حالانکہ کورونا کے اس وقت میں بی جے پی کی طرف سے جو دعویٰ کیا گیا تھا کہ جہاں پر پروجیکٹر کے ذریعے لوگ بیٹھ کر خطاب سماعت کریں گے وہاں داخل ہونے سے قبل تھرمل اسکریننگ کی جائیگی، سینیٹائز ہونے کے بعد ہی داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

یہ ساری چیزیں گیا بی جے پی دفتر میں دیکھنے کونہیں ملی، نا تو کسی کی تھرمل اسکریننگ ہوئی اور ناہی سینیٹائزر کا انتظام تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.