گیا، پٹنہ: بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی کو ایئر لفٹ کرا کر دہلی بھیجا گیا ہے۔ عامر سبحانی کی گزشتہ دو تین دنوں سے طبیعت علیل ہے۔ چیف سکریٹری کو ٹائفائڈ کے ساتھ برین ہیمرج ہوا ہے، گزشتہ دنوں وہ گر گئے تھے جس سے ان کے سر میں چوٹ آئی ہے اور انہیں برین ہیمرج ہوا ہے۔ حالانکہ ان کا ہیمرج زیادہ نہیں ہے تاہم بہار حکومت اور عامر سبحانی کے رشتے دار کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے ہیں۔ اسی لیے احتیاط کے طور پر اُنہیں بہتر علاج کے لیے دہلی بھیجا ہے، آج اُنہیں ایر ایمبولنس کے ذریعہ دہلی بھیجا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عامر سبحانی کو دو دن پہلے پٹنہ کے پارس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا انہیں برین ہمریج ہونے کے بعد پٹنہ میں واقع پارس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
اطلاع کے مطابق بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی کو ایئر ایمبولنس کے ذریعہ دہلی روانہ کیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری کے سر میں گزشتہ دنوں ہی چوٹ لگی تھی حالانکہ یہ معمولی چوٹ کی شکایت ہے، اس کے بعد انہیں علاج کے لیے پٹنہ کے پارس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی صحت کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ عامر سبحانی کو بہتر علاج کے لیے ایئر ایمبولنس کے ذریعہ پٹنہ سے دہلی بھیجا گیا ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ ایسی خبر تھی کہ عامر سبحانی ڈینگی وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد سی ایم نتیش کمار بی چین ہوگئے اور چیف سیکرٹری کی اچانک طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمار پارس اسپتال پہنچ گئے تھے۔ جہاں انہوں نے بہار کے چیف سیکرٹری عامر سبحانی کی عیادت کی تھی اور ان کی طبیعت کے تعلق سے جانکاری لی تھی۔