ریاست بہار کے ضلع کیمورمیں کورونا وائرس کی وجہ سے ایمبولنس بھی کام میں کافی مصروف ہیں تو وہیں ایمبولنس ڈرائیورمریض کو ہسپتال پہنچا کرواپس آ رہا تھا لیکن اچانک اس کی موت ہوگئی۔
ایمبولنس ڈراٸیور بکسر میں ایک مریض کو چھوڑ کر واپس آ رہا تھا۔ یہ واقعہ کرمناشا نہر کے پاس واقع ایک ڈھابہ کے پاس رونما ہوا۔ جانکاری کے مطابق ایمبولنس ڈراٸیور بکسر سے مریض کو چھوڑ کر کرمناشا نہر کے پاس کھانے کے لیے ٹھہرا۔ لیکن ڈھابہ پر موجود لوگوں نے بتایا کی لاک ڈاٶن سے ڈھابا بند ہے۔ یہ سن کر ایمبولنس میں ہی ڈراٸیور سو گیا۔
کچھ دیر کے بعد جب ڈھابہ والوں نے دیکھا کہ ایمبولنس یہیں پر ہے تو لوگوں نے اسے جگانے کوشش کی لیکن وہ موت کی حالت میں پایا گیا۔
اطلاع پر درگاٶتی پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر بھبھوا صدر ہسپتال روانہ کیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ ایمبولنس ڈراٸیور بلویر سنگھ پنجاب کے لدھیانا کا باشندہ ہے۔ در اصل اس کی موت کس وجہ سے ہوئی اس کی صحیح جانکاری موصول نہیں ہو سکی ہے اور کی جانچ کے بعد ہی موت کی وجہ کا پتہ چل سکے گا لیکن اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ موت بھوک کی وجہ سے ہوئی ہے۔