محکمہ شہری ترقیات نے 3.16 کروڑ کی منظوری دی ہے۔
اس کی مدد سے وارڈ نمبر ایک ، دو ، تین ، سترہ ، اٹھارہ اور دیگر وارڈ میں پانی کی کمی کے مسئلہ سے نجات مل جائے گی۔
چند روز قبل میونسپل کارپوریشن کے انجینئر اور میونسپل کمشنر ساون کمار کے حکم پر نالے کا معائنہ کیاتھا ۔ اس دوران میونسپل کمشنر نے یہ بھی کہا تھا کہ تجاوزات کی نشاندہی کی جائے اور جلد اسے ہٹایا جائے۔
گیا میونسپل کارپوریشن علاقے کے تقریبا دس وارڈز کا پانی کے نکاسی کے لیے تعمیر کا کام جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔
پندرہ کروڑ کی لاگت سے لائٹ اینڈ ساؤنڈ سسٹم جلد شروع ہوگا۔
ڈپٹی میئر موہن سریواستو نے کہا کہ برہمستر تالاب میں روشنی اور ساونڈ سسٹم کا آغاز ہونا ہے۔ اس کے لیے 12 سے 15 کروڑ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میئر گنیش پاسوان اور میونسپل کمشنر ساون کمار کے ساتھ محکمہ میں منیجنگ ڈائریکٹر اور پرنسپل سکریٹری سے ملاقات کی اور اس کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرائی ۔
توقع ہے کہ جلد ہی اس کی منظوری مل جائے گی۔ٹریفک نظام کو الیکٹرانک بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
محکمہ نے شہر میں ٹریفک نظام کو الیکٹرانک بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اس کے لیے محکمہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسے اسٹینڈنگز کے اجلاس میں لائیں اور اس کے بعد محکمہ اس پر اجازت دے گا۔
اس کے ساتھ ہی وشنوپتھ سے سیتا کنڈ تک کے روڈ وے اور کے پی روڈ سمیت شہر کے چوراہوں کی خوبصورتی پر بھی تبادلہ خیال محکمہ کے ساتھ کیاگیا ہے۔