انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی۔
انہوں نے فیصلہ آنے کے بعد بی جے پی اور آرایس ایس کے ذریعے ملک کی پرامن فضا کومکدر کرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔
ہندوستانی عوام مورچہ کے سربراہ جتین رام مانجھی نے کہا ملک کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے کھلے طورسے ایک طبقے کو این آرسی کے نام پر خوفزدہ کررہے ہیں اور یہ بیان دے رہے ہیں کہ یہاں ہندو ، سکھ ، عیسائی ، جین ، بودھ سبھی مذہب کے لوگ رہیں گے لیکن وہ مسلمانوں اور دلتوں کے متعلق ایک لفظ بھی نہیں بولتے ہیں کہ مسلمان اور دلتوں کا کیاہوگا ؟
انہوں نے وزیرداخلہ سے یہ سوال کیا کہ امیت شاہ کو یہ بھی بتانا چاہئے کہ وہ اور ان کی پارٹی اور آرایس ایس عدالت عظمی کے فیصلے کوقبول کریگی یانہیں ؟
انہوں نے کہاکہ عدالت عظمی پر مسلمان اور دلتوں کومکمل یقین ہے جوبھی فیصلہ آئے گا، وہ قابل قبول ہوگا