نئی دہلی: بہار میں سیاسی پیش رفت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن اور سپریم کورٹ کے وکیل انتخاب عالم نے کہا کہ غیر بی جے پی سیاسی جماعتوں کی طرف سے کیا گیا فیصلہ خوش آئند ہے اور پورے بھارت کو اپنی اپنی ریاستوں میں اس پر عمل کرنا چاہیے۔ Intekhab Alam on Bihar Political Crisis
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن انتخاب عالم نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کے خلاف متحرک ہونے کا وقت آ گیا ہے، جس نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پر کوئی تشویش ظاہر نہیں کی ہے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی، آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور بائیں بازو کے تمام غیر بی جے پی سیاسی جماعتیں شکریہ اور مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے فیصلے کرنے میں جلد بازی دکھائی۔'
یہ بھی پڑھیں: Bihar Political Crisis: بہار میں نئی حکومت سازی کی تیاری، دو پہر دو بجے حلف برداری تقریب کا انعقاد
عالم نے تمام غیر بی جے پی پارٹیوں کے قومی رہنماؤں سے درخواست کی کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اگر بھارتیہ جنتا پارٹی کو ملک سے باہر کا راستہ دکھانا ہے تو اب سے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بچ گیا تو بہت سیاست کریں گے، آج جمہوری اقدار پر مبنی ملک کو ہماری بہت ضرورت ہے۔
یو این آئی