پٹنہ: بہار کونسل کی سات سیٹوں پر ہونے والے انتخاب کیلئے آج قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے چار امیدواروں نے اپنا پرچہ داخل کیا۔ این ڈی اے کی حلیف جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) امیدوار آفاق احمد اور رویندر سنگھ اور بی جے پی کے امیدوار ہری سہنی اور انیل شرما نے جمعرات کو اسمبلی سکریٹری میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی موجود گی میں اپنا اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا All four NDA candidates file nomination papers for Bihar council polls۔
نامزدگی کے دوران مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نندر ائے، نائب وزیراعلیٰ تارکشور پرساد، نائب وزیراعلیٰ رینودیوی، جے ڈی یو کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، سابق وزیراعلیٰ اور رکن پارلیمنٹ سشیل کمار مودی، بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال، جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کے صدر اپندر کشواہا، جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا سمیت بہار کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، اراکین کونسل اور دیگر نمائندے موجود تھے۔
واضح رہیکہ بہار کونسل کی سات سیٹوں کے لئے 20 جون کو ووٹنگ ہوگی۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 09 جو ن ہے ۔ وہیں اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل یعنی آرجے ڈی ) نے قاری صہیب، اشوک پانڈے اور منی رجک کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ آرجے ڈی کے یہ تینوں امیدوار اپنا اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر چکے ہیں۔
(یو این آئی)