ETV Bharat / state

علی اشرف فاطمی آرجے ڈی سے مستعفی

لوک سبھا انتخابات کے لیے ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض سابق مرکزی وزیر اور راشٹریہ جنتا دل کے سینیئر رہنما علی اشرف فاطمی نے آج پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ۔

author img

By

Published : Apr 16, 2019, 7:55 PM IST

ali ashraf fatmi

فاطمی نے میڈیا کو بتایا کہ 'انہوں نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن وہ آرجے ڈی میں برقرار رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'وہ 18 اپریل تک پارٹی کے فیصلے کا انتظار کریں گے اور اگر انہیں پارٹی نے امیدوار نہیں بنایا تو وہ مدھوبنی پارلیمانی حلقے سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑیں گے۔'

سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ 'انہیں امید تھی کہ پارٹی انہیں دربھنگہ سے امیدوار بنائے گی لیکن جب ایسا نہیں ہوا تب پارٹی نے انہیں اعتماد میں لےکر کہا تھا کہ دربھنگہ کے بجائے انہیں مدھوبنی سے ٹکٹ دیا جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'وہ اپنے حامیوں کے ساتھ مدھوبنی میں انتخابی مہم میں مصروف تھے لیکن بعد میں سیٹوں کے تال میل کے تحت مدھوبنی لوک سبھا سیٹ مکیش سہنی کی وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے کھاتے میں چلی گئی۔ وی آئی پی نے یہاں سے سابق آرجے ڈی رہنما بدری ناتھ پوربے کو امیدوار بنایا ہے۔

واضح رہے کہ مہا گٹھ بندھن کی اہم حلیف جماعت کانگریس کے رہنما ڈاکٹر شکیل احمد نے بھی کل پارٹی کے سینیئر ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے کر مدھوبنی سے ہی آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈاکٹر احمد کا کہنا ہے کہ 'جب جھارکھنڈ کے چترا پارلیمانی سیٹ پر آرجے ڈی کے ساتھ دوستانہ مقابلہ ہو سکتا ہے تو مدھوبنی میں کیو ں نہیں۔'

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.