اسمگلر یوپی سے شراب لاکر بہار میں فروخت کرنے کی فراق میں تھے جنہیں پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
ریاست بہار کی کیمور پولیس نے ریاست اترپردیش سے بڑی مقدار میں لائی جا رہی شراب اور الٹو گاڑی کو ضبط کیا۔ اس کے ساتھ ہی دو اسمگلرز کو بھی گرفتار کیا۔
اطلاعات کے مطابق اسمگلر پولیس سے بچنے کے لیے چاند بھبھوا کے راستہ شرا ب لیکر کیمور کے چین پور آرہے تھے تبھی کیمور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کثیر تعداد میں شراب ضبط کیے۔ اس سلسے میں پولیس نے شراب اسمگلر کے خلاف متعدد ٹیمز تشکیل دی ہے جو شراب کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے سرگرم ہے۔ خبروں کے مطابق جیسے ہی اسمگلرز کو پولیس کی بھنک لگی تو فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سبھی کو اپنے حراست میں لے لیا۔
گرفتار اسمگلر میں راہل راج ولد لال منی پاسوان اور رویندر بند ولد سدرشن بند شامل ہے جن کا تعلق موضع جگریاں تھانہ چین پور سے بتایا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کی شراب اسمگلرز کے خلاف اسپیشل ٹیم کا قیام کیا گیا ہے۔ جو پورے ضلع میں لگاتار شراب اسمگلنگ کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔'
انہوں نے بتایا کی گرفتار اسمگلرز سے 420 بلو لا ئم۔200 مصالحے دار شراب کی ضبط کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسمگلرز کے پاس سے ایک آلٹو گاڑی۔ پلسر موٹر سائیکل ۔2 موبائل فون ضبط کیا گیا۔ دونوں اسمگلر کو جیل بھیج دیا گیا ہے'۔