ETV Bharat / state

Demand of Muslim Deputy CM in Bihar: بہار میں ایک مسلمان کو نائب وزیر اعلی بنایا جائے، اخترالایمان

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 7:34 PM IST

ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی اختر الایمان نے کہا کہ 'بہار میں جس بڑی پارٹی سے گٹھ بندھن کرکے نتیش کمار نے بی جے پی کو ہٹا کر حکومت کی تشکیل کی ہے، اس گٹھ بندھن کو ایک بڑی پارٹی بنانے میں مسلمانوں کا بہت بڑا کردار ہے۔ لہذا بڑی نمائندگی کی وجہ سے اس بات کا حق بنتا ہے اور اس گٹھ بندھن کے لیے ضروری ہے کہ ایک مسلمان کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ دیا جائے۔' Akhtarul Iman Demands Muslim Deputy CM in Bihar

Etv Bharat
Etv Bharat

پٹنہ: کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے ریاستی صدر اور بہار قانون ساز اسمبلی کے رکن اختر الایمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت بہار میں ایک مسلمان کو نائب وزیر اعلی بنایا جائے۔ یہ مطالبہ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ Akhtarul Iman Demands Muslim Deputy CM in Bihar

انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا جس بڑی پارٹی سے گٹھ بندھن کرکے نتیش کمار نے بی جے پی کو ہٹا کر حکومت کی تشکیل کی ہے، اس گٹھ بندھن کو ایک بڑی پارٹی بنانے میں مسلمانوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ لہذا بڑی نمائندگی سے اس بات کا حق بنتا ہے اور اس گٹھ بندھن کے لیے ضروری ہے کہ ایک مسلمان کو ڈپٹی سی ایم کا عہدہ دیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے آبادی کے حساب سے نمائندگی دینے کی مانگ کرتے ہوئے 12 مسلم وزیر بنائے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اختر الایمان نے واضح لفظوں میں کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا جاتا ہے تو مسلمانوں کے ساتھ ایک کھلی ناانصافی ہوگی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس سے قبل بھی نتیش کمار بی جے پی کی گٹھ بندھن والی حکومت میں دو ڈپٹی سی ایم کے ساتھ حکومت چلا رہے تھے اسی طرز پر اس حکومت میں بھی دو ڈپٹی سی ایم بنائے جائیں گے تو 18 فیصد والی مسلم آبادی کو بھی مناسب نمائندگی مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی کو سب سے بڑی پارٹی بنانے میں بھی مسلمانوں کا ہی ہاتھ ہے۔ اس نے ابھرتی ہوئی مسلم سیاسی قیادت کو کچلتے ہوئے میری پارٹی کے چار مسلم اراکین اسمبلی کو ورغلا کر اپنی پارٹی میں شامل کرلیا اور اس کے بعد آر جے ڈی بہار کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔ تب اسے گورنر کے سامنے اپنا دعویٰ پیش کرنے کا جواز بھی حاصل ہو گیا ورنہ اس کے لیے حکومت بنانا آسان نہیں تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آر جے دی کے ذریعہ مسلم قیادت کو کچلنے کا درد بہار کی دو کروڑ کی مسلم آبادی نے محسوس کیا ہے جس کا خمیازہ اس کو بھگتنا پڑے گا۔ اس پریس کانفرنس نے ایم آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری انجینئر آفتاب عالم اور ایم آئی ایم کے یوتھ ونگ کے ریاستی صدر عادل حسن بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی ان مطالبات کی پرزور حمایت کی اختر الایمان نتیش کمار کے علاوہ گٹھ بندھن میں شامل سبھی سیاسی پارٹی کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ میرے اس مطالبے کو سنجیدگی سے لیں اور مسلم ڈپٹی سی ایم اور بارہ مسلم وزیر بنائے جانے کے مطالبے کو عملی شکل دینے میں اپنا تعاون پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمان رکن اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ منتخب کرنے کے بجائے قائدین پیدا کریں۔ اخترالایمان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.