بہار مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اخترالایمان AIMIM MLA Akhtarul Iman نے کہا کہ اترپردیش انتخاب میں ان کی پارٹی پوری مضبوطی کے ساتھ مہم چلائی گی۔ انہوں نے کہا کہ متعدد مرحلوں میں ہونے والے انتخاب کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے عوام نے تمام پارٹیوں کو دیکھ لیا ہے، خواہ وہ بی جے پی، کانگریس، بہوجن سماج پارٹی یا سماجوادی پارٹی ہو سبھی نے عوام بالخصوص اقلیتوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ ترقی کے سبزباغ دکھاکر صرف ووٹ حاصل کیا گیا مگر جو سہولیات انہیں فراہم کرنی چاہیے تھی، اس میں تمام پارٹیاں ناکام رہی۔
اخترالایمان نے کہا کہ اس جمود کو توڑنے کے لیے ایم آئی ایم آگے بڑھ رہی ہے۔ مجلس صرف انصاف اور ترقی کی بات کرتی ہے۔ رکن اسمبلی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی کے خط کے حوالے سے کہا کہ Akhtar ul Iman Response to Maulana Sajjad Nomani Letter وہ ان کا ذاتی خط ہے، اس کا آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ سے تعلق نہیں ہے۔ ہم اپنے بزرگوں کا احترام کرتے ہیں، ان کے مشورے سے آگے بڑھتے ہیں، تاہم انہوں نے جس جانب اشارہ کیا ہے اس پر بھی پارٹی کے اندر غور و خوض کیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ ویسے بھی مجلس یوپی میں تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار نہیں اتار رہی ہے بلکہ جہاں ہماری پوزیشن اچھی ہے ایسے ایک سو سیٹوں پر ہم اپنے امیدوار کھڑا کر رہے ہیں۔ اخترالایمان نے کہا کہ سیاست جرات مندی اور حکمت عملی کا نام ہے، ہم شروع سے اور جرات مندی کے ساتھ اقلیتوں کی آواز اٹھاتے رہے ہیں، آخر ہم اپنے حق کا مطالبہ ہی تو کر رہے ہیں جو ہمیں آئین دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ بھی پڑھیں:
اخترالایمان نے کہاکہ مسلمان آج جس زبوں حالی کے شکار ہیں اس کا ذمہ دار کون ہے۔ آج کون پارٹی ہے جو اقلیتوں کی ناخواندگی، بے روزگاری اور صنعت کاری کی بات کرتی ہے. کوئی نہیں ہمیں اب تک صرف ووٹ بینک بنا کر رکھا گیا مگر اب اتر پردیش کی عوام ایسے لوگوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔