ETV Bharat / state

'مجلس ایوان میں سیمانچل کے مسائل اٹھائے گی'

عادل حسن آزاد نے کہا کہ اسدالدین اویسی نے پارلیمان میں سیمانچل کو خصوصی درجہ دئے جانے کا مطالبہ کیا ہے، اب ہم اسمبلی میں حکومت کو مجبور کریں گے کہ وہ مرکز میں بیٹھی سرکار سے سیمانچل کو خصوصی درجہ دلانے میں اہم کردار ادا کرے۔

author img

By

Published : Nov 28, 2020, 6:55 PM IST

adil hussain azad
عادل حسن

ریاستی انتخاب میں ایم آئی ایم کے شاندار جیت کے بعد سے پارٹی لیڈران کے حوصلے بلند ہیں، جن اسمبلی حلقہ سے ہمارے امیدوار منتخب ہوکر ایوان پہنچے ہیں وہاں کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ اور جہاں ہمارے امیدوار نہیں جیت سکے وہاں کی عوام کا بھی شکریہ کہ انہوں نے ہمیں اشارہ میں بتایا کہ ابھی اور بھی محنت کی ضرورت ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ہم ان علاقوں میں پہلے سے اور بھی زیادہ محنت کریں گے، ان کی آواز بن کر حکومت سے ٹکرائیں گے اور پامال ہو رہے حقوق کی بازیابی کریں گے، اب تو ہمارے پانچ رکن اسمبلی بھی ایوان میں ہیں جو ایک ایک مسئلہ کو حکومت سے آگاہ کریں گے۔

مذکورہ باتیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے یوتھ صدر عادل حسن آزاد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہی۔

عادل حسن آزاد نے کہا کہ بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب نے روز اول سے پارلیمان میں سیمانچل کو خصوصی درجہ دئے جانے کا مطالبہ کیا ہے، اب ہم اسمبلی میں حکومت کو مجبور کریں گے کہ وہ مرکز میں بیٹھی سرکار سے سیمانچل کو خصوصی درجہ دلانے میں اہم کردار ادا کرے۔

عادل حسن نے کہا کہ سیمانچل کو ہر پارٹی نے ٹھگنے کا کام کیا ہے، گزشتہ 70 سال میں بھی سیمانچل کی تقدیر اور تصویر نہیں بدل سکی تو اس کا ذمہ دار کون ہے، اسے عوام خوب اچھے سے سمجھ رہی ہے۔ ہم نے شروع سے مسائل کے حل کو ترجیحی بنیاد پر سامنے رکھا ہے اور اس کے حل تک مسلسل کوشاں رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں عادل حسن آزاد نے کہا کہ میں پارٹی کارکن کی حیثیت سے ہی کام کروں گا، جو لوگ ایم ایل سی بنائے جانے کی بات کر رہے ہیں یہ محض افواہ ہے۔

مزید پڑھیں:

'ہر لمحہ ہم گلناز کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں'

مجھے پارٹی نے جو ذمہ داری سونپ رکھی ہے میں اسی میں خوش ہوں. میری کوشش ہے صرف سیمانچل ہی نہیں بلکہ متھلانچل، مگدھ، سارن کمشنری میں بھی ہماری پارٹی ایک ایک گاؤں کا دورہ کرے گی اور زمینی سطح سے پارٹی کو مضبوط کرنے کی کوشش کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.