پٹنہ: بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ ایک بار پھر سے سرخیوں میں ہے.سیاسی رہنماوں کی جانب سے وقف بورڈ کی کارکردگی پر مسلسل تنقید کی جا رہی ہے۔ حکمران جماعت راجد کے رکن اسمبلی قاری صہیب کے بعد نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی اخترالایمان نے بھی وقف بورڈ پر حکومت کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام لگایا.
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی اخترالایمان نے کہا کہ جس منشاء کے تحت جائیداد کو وقف بورڈ کے سپرد کی گئی آج اس کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے۔ وقف بورڈ کے اراضی پر خود حکومت میں بیٹھے لوگوں کا قبضہ ہے۔اس کا جو فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیے تھا وہ نہیں پہنچ رہا ہے۔کچھ لوگوں کی وجہ سے وقف بورڈ اپنے مقاصد سے بھٹک گیا ہے۔
انہوں نے پورے بہار میں درجنوں وقف کی ایسی اراضی ہے جس پر لوگوں کا ناجائز قبضہ ہے۔بورڈ کے ذمہ داران اسے آزاد کرانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ وقف بورڈ خستہ حالی کا شکار ہے مگر اسے بہتر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:AIMIM MLA Akhtarul Iman اختر الایمان نے بہار اسمبلی میں گیا ہجومی تشدد معاملہ اٹھایا
اخترالایمان نے کہاکہ وقف کی جائیداد غریبوں، یتیموں اور بے سہاروں کی ہے۔ اسے کوئی غاصبانہ طریقہ سے قبضہ کرے گا یا غریبوں کا حق مار کر ناانصافی کرے گا تو اسے کل قیامت کے دن جواب دینا ہوگا۔ اگر وقف کی جائیداد کا صحیح استعمال ہو تو بہار سے غریبی اور لاچاری دور ہو سکتی ہے۔