ETV Bharat / state

Pathan Movie Controversy پٹھان کی شادی پر نہیں، نام پر دقت ہے، اخترالایمان

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلیمن (اے آئی ایم آئی ایم) بہار کے ریاستی صدر اختر الایمان نے بھی ایک بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی اتحادی جماعتیں نفرت پیدا کرکے اپنی سیاسی روٹی سینکتی ہیں۔ اس لیے وہ ایسا موضوع تلاش کرتی ہیں جس سے ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کیا جائے۔ Akhtarul Iman on Pathan movie Controversy

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 7, 2023, 7:18 AM IST

Updated : Jan 7, 2023, 10:52 AM IST

کشن گنج: بہار کے کشن گنج میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ریاستی صدر اختر الایمان نے جمعہ کو شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان کو لے کر ایک بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پٹھان نے شادی کہاں کی اس سے بی جے پی کو کوئی مسئلہ نہیں ہے، لیکن پٹھان کے نام پر بڑا مسئلہ ہے۔ پٹھان کے کپڑے سے بڑی دقت ہورہی ہے۔ بی جے پی صرف یہ جانتی ہے کہ ہندو مسلم کے درمیان دراڑ پیدا کرکے کیسے اپنی سیاسی روٹی سیکنا ہے۔ Akhtarul Iman on Pathan movie Controversy
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اختر الایمان نے ایک بیان دیا ہے۔ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس سے پہلے ملک بھر میں پٹھان کے خلاف ہنگامہ برپا ہے اور لوگ فلم میں تبدیلی کے مطالبے پر بضد ہیں۔ دوسری جانب، اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اختر الایمان نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نفرت کی سیاست کر کے اپنی سیاسی روٹی سینکتی ہے۔ پٹھان نے کہاں شادی کی، اس سے اسے کوئی دقت نہیں ہے لیکن پٹھان کے نام پر بڑا مسئلہ ہے۔ اس کے کپڑوں کے رنگ کا مسئلہ ہے۔ یہ نفرت کی بنیاد پر سیاست کرتی ہے۔ بی جے پی ان چیزوں پر سیاست کرتی ہے جس سے سماج ٹوٹتا ہے۔ بی جے پی نفرت کی سیاست کرکے ہی اپنا کاروبار چلارہی ہے۔ اگر آپ بی جے پی اور فرقہ پرستوں کی ڈکشنری سے ٹیکا، ٹوپی، گائے، بکرا وغیرہ نکال دیں گے تو وہ تڑپ کر مرجائیں گے۔ ان کی سیاست اسی سے چلتی ہے۔ شاہ رخ خان مسلمان ہیں۔ اس وجہ سے انہیں ٹارگیٹ نہیں کیا گیا۔ اگر وہ مسلمان ہیں تو معلوم کرو کہ وہ کس کے داماد ہیں۔ اس مسئلے کو اسی لیے اٹھایا گیا کہ اس سے ہندو اور مسلمانوں میں تنازع پیدا کیا جاسکے۔ Akhtarul Iman on Pathan movie Controversy

یہ بھی پڑھیں: Deepika Padukone B'day: دیپیکا پڈوکون صرف لباس سے ہی نہیں اپنے خیالات سے بھی بالی ووڈ کی باہمت اداکارہ

Last Updated : Jan 7, 2023, 10:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.