ETV Bharat / state

گیا: اے آئی ایم رہنما کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

Gaya AIMIM Leader Murder Case: بہار کے ضلع گیا میں اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر نے پارٹی رہنما کے قتل کو پولیس کی ناکامی قرار دیا۔ اختر الایمان نے کہا کہ اگر قاتلوں کی گرفتاری نہیں ہوئی تو پارٹی ریاستی سطح پر احتجاج کرے گی۔ اُنہوں نے اے آئی ایم آئی ایم کے رہنماؤں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اے آئی ایم رہنما کے قاتلوں کی فورا گرفتاری عمل میں نہیں آنے پر احتجاج کا انتباہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 2:26 PM IST

گیا: بہار میں اے آئی ایم آئی ایم رہنماء عارف جمال کو بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کردیا ہے ، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اختر الایمان سمیت پارٹی کے سبھی رہنماؤں نے بہار حکومت اور پولیس کی کار کردگی اور لاءاینڈ آرڈر پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ عارف جمال اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کے سیوان ضلع کے سابق کوآرڈینیٹر تھے اور بہار میں وہ برسوں سے اس پارٹی سے وابستہ تھے ،اُنہیں گزشتہ شام کو بدمعاشوں نے گولی ماری ہے ۔واردات سیوان کے حسین گنج تھانہ علاقہ کے قطب چھپرا موڑ کے پاس پیش آیا ہے۔

بدمعاشوں نے اس وقت گولی ماری جب عارف جمال اپنی دکان پر بیٹھے ہوئے تھے۔اسی دوران ایک بائک سوار تین نامعلوم بدمعاش پُہنچے۔ ان پر سلسلے وار طریقے سے کئی گولیاں چلادیں ،حالانکہ مقامی لوگوں کے تعاون سے عارف جمال کو ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا لیکن اُنہیں بچایا نہیں جا سکا۔ 2015 میں نیشنل جنتا پارٹی سے اُنہوں نے رگھو ناتھ پور اسمبلی حلقہ سے الیکشن بھی لڑا تھا حالانکہ وہ ہار گئے تھے اسکے بعد اُنہوں نے 2022میں ضلع پارشد کا انتخاب لڑا ، اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں سراسمگی پھیلی ہوئی ہے۔

اختر الایمان نے لاء اینڈ آرڈر پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی سماجی دشمنی ہے یا پھر علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے کی غرض سے قتل کیا گیا ہے اسکا پولیس انکشاف کرے ،چوبیس گھنٹے ہونے کو ہیں تاہم اب تک ایک کی بھی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ،پولیس کے ذمے دار عملہ اب تک متحرک نہیں ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف گیا میں احتجاج

اُنہوں نے کہا کہ سیوان ضلع کے ایس پی کی کارکردگی پر سوال کھڑا کیا اور کہا کہ وہ اُن سے کئی بار فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اُن سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے، حالانکہ اُنہوں نے سیوان ڈی ایم سے بات ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ اُن سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے .ساتھ ہی اُنہوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں ، کسی طرح کا ہنگامہ نہیں ہو اور یہ لڑائی قانونی اور آئینی طریقے سے لڑی جائے گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.