ETV Bharat / state

Azmeen Haj زیرعلاج عازمین حج کی ہسپتال سے چھٹی - بہار کے دارالحکومت پٹنہ

گیا ہوائی اڈہ پر پرواز سے قبل ایک عازم حج کی طبیعت خراب ہوگئی۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرایا۔ پوری طرح سے صحتیاب ہونے کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔ حج نوڈل افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے ابھے نارائن ہسپتال میں عازمین حج کے لیے دو بیڈ محفوظ کیا گیا ہے تاکہ ایمرجنسی کی حالت میں بہتر علاج دستیاب کرایا جاسکے۔

زیرعلاج عازمین حج کی ہسپتال سے چھٹی
زیرعلاج عازمین حج کی ہسپتال سے چھٹی
author img

By

Published : Jun 8, 2023, 11:47 AM IST

زیرعلاج عازمین حج کی ہسپتال سے چھٹی

گیا: ریاست بہار کے 137 عازمین بدھ کے روز مقدس سفر پر روانہ ہوگئے۔ 07 جون کو 141 عازمین حج کی روانگی تھی، تاہم امیگریشن اور سبھی کاغذی کاروائی مکمل کیے جانے کے بعد طیارے پر سوار ہوتے وقت بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی اچانک طبیعت بگڑ گئی۔ ٹرمینل کے اندر ہائی سکیورٹی زون میں ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔ طبیعت بگڑنے کی اطلاع ملتے ہی ایئرپورٹ پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے ہیلتھ کیمپ کے ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ کے ساتھ وہاں پر موجود سول سرجن فوری طور پر ہائی سکیورٹی زون میں پہنچے اور جانچ کی تو پتہ چلا کہ ان کا بلڈپریشر 60 تک پہنچ گیا ہے۔ ابتدائی علاج کے بعد انہیں ایمبولنس کے ذریعہ ابھے نارائن انسی ٹیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں پر ٹیسٹ وغیرہ کے ساتھ کچھ دیر کے لیے آئی سی یو میں بھرتی کیا گیا۔

حالت مستحکم ہونے کے بعد انہیں شام کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ گیا حج نوڈل افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ پٹنہ کے سلیم انصاری کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی لیکن پہلے سے ضلع انتظامیہ کی طرف سے موجود ڈاکٹروں کی ٹیم نے حالات کو سنبھالا اور کچھ نارمل کرکے انہیں ایک بڑے ہسپتال میں داخل کرایا۔ اب وہ بہتر ہیں، ہسپتال نے ڈسچارج کردیا ہے۔

سلیم انصاری کے کور میں دو خاتون اور ایک اور مرد شامل تھے۔ اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ان کی پرواز نہیں ہوسکی ہے۔ اگلے دو تین دنوں میں مزید بہتر ہونے کے بعد وہ اور ان کے کور کے تمام افراد حج کی سعادت سے سرفراز ہونے کے لیے روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Azmeen Hajj بہار سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ہوا

سلیم انصاری کے کور میں شامل محمد مزمل حسین نے کہا کہ اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ گھبرا گئے تھے لیکن گیا ہوائی اڈہ پر موجود نوڈل افسر جتیندر کمار، رضاکار ڈاکٹرٹی ایچ خان، موتی کریمی اور ایئرپورٹ اتھارٹی کے نوڈل افسر سیدتنویر احمد اور ڈاکٹروں سمیت سول سرجن اور یہاں تعینات تمام اہلکار کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.