ریاست بہار کے گورنر پھاگو چوہان زراعت کو ملک کی معیشت کی ریڑھ کہا ہے، انھوں نے پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقد نابارڈ ہاٹ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے یہی بات کہی۔
انھوں نے کہا 'بہارپہلے سبز انقلاب کے مکمل فائدہ اٹھانے سے محروم رہ گیا تھا، لیکن پہلے دوسرے اور تیسرے ایگریکلچر روڈ میپ کے ذریعہ ریاست میں ایگریکلچر ترقیات کی جو کوششیں ہوئی ہیں ان کا کافی مثبت اثر ریاست کی معیشت پر پڑا ہے'۔
بہار تقسیم کے بعد جس طرح سے زیادہ تر کل کارخانے جھارکھنڈ میں چلے گئے، بہار تب مربوط زراعت کے فروغ اور تعمیراتی شعبہ کے فروغ کے ذریعہ اپنی معیشت کو سنبھالنے میں کامیاب ہو پایا۔
گورنر نے کہا 'بہار نے گذشتہ دہائیوں میں مربوط زرعی ترقیات کی کوشش کی اسی کی بدولت اسے مختلف فصلوں کے اعلیٰ پیداوار کیلئے قومی سطح پر متعدد ایوارڈ بھی ملے ہیں۔ ریاست آج ماہی پروری میں بھی خود کفیل ہوگئی ہے ۔ آندھر پردیش جیسی ریاستوں کی باسی مچھلیاں کھانے کو بہار کے باشندے مجبور تھے لیکن آج وہ اپنی ریاست کی تازہ مچھلیاں کھا رہے ہیں اور اس کا ایکسپورٹ بھی کر رہے ہیں'۔