ETV Bharat / state

Bihar Cabinet Extension شاہنواز عالم کے وزیر بننے کے بعد کیا سیمانچل کی بدحالی دور ہوگی؟

author img

By

Published : Aug 16, 2022, 4:34 PM IST

بہار میں نتیش کابینہ میں منگل کو توسیع کی گئی اور 31 وزراء نے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ جس میں پانچ مسلم رہنماؤں کو بھی وزیر بنایا گیا۔ ان میں وہ رہنما بھی شامل ہیں جنہوں نے ایم آئی ایم چھوڑ آر جے ڈی میں شمولیت اختیار کی تھی۔Bihar Cabinet Extension

Bihar Cabinet Extension
Bihar Cabinet Extension

پٹنہ: نتیش کمار کی قیادت میں قائم عظیم اتحاد حکومت میں بہار سے کل پانچ مسلم ایم ایل ایز کو وزیر بنایا گیا ہے جس میں سیمانچل سے تعلق رکھنے والے جوکی ہاٹ سے رکن اسمبلی شاہنواز عالم کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہنواز عالم حال ہی میں مجلس اتحاد المسلمین کو چھوڑ کر آر جے ڈی میں شامل ہوئے تھے تبھی سے قیاس لگایا جا رہا تھا کہ انہیں وزیر بنایا جا سکتا ہے۔ Bihar Cabinet Extension

بہار میں نتیش کابینہ میں منگل کو توسیع

دوسری جانب شاہنواز عالم کے وزیر بنائے جانے پر ارریہ سے پٹنہ آئے حامیوں میں زبردست خوشی دیکھی گئی، حامیوں کے مطابق شاہنواز عالم نے بہت کم وقت میں رکن اسمبلی سے وزیر تک کا سفر طے کیا ہے۔ شاہنواز عالم اپنے اسمبلی حلقہ میں کام کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ وزیر کا درجہ ملنے پر اب مزید کام کریں گے جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

شاہنواز عالم کے حامیوں کے مطابق اب آنے والے دنوں میں سیمانچل کی سیاست الگ کروٹ لے گی، دونوں بھائی سرفراز عالم اور شاہنواز عالم مل کر آر جے ڈی کو مضبوط کریں گے۔ دونوں بھائیوں کے درمیان جو بھی تلخیاں ہیں اسے بھول کر عوام کے حق کے لیے واپس ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا، سرفراز عالم بڑے بھائی ہیں وہ اپنا بڑا دل دکھا کر چھوٹے بھائی کو مبارکباد دیں اور شاہنواز عالم ارریہ پہنچ کر ان سے ملاقات کرنے کے لیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bihar Cabinet Extension بہار کابینہ میں تین مسلم وزرا کو کیا گیا شامل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.