ETV Bharat / state

گیا میں دو فرقوں کے جھڑپ کے بعد دوسرے دن حالات معمول پر آ گئے

گیا کے فتح پور میں دو طبقے کے درمیان پیدا ہوئی کشیدگی کے بعد اب حالات معمول پر ہیں البتہ احتیاط کے طور پر پولیس کی ٹیم گاوں میں کیمپ لگائے ہوئے ہے ،آج بھی اعلی افسران نے پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ہے۔

گیا میں دو فرقوں کے جھڑپ کے بعد دوسرے دن حالات معمول پر آ گئے
گیا میں دو فرقوں کے جھڑپ کے بعد دوسرے دن حالات معمول پر آ گئے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 9:41 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع فتح پور کے منجهولی اور بدرواں گاوں میں دوسرے دن حالات معمول پر ہیں ،کل منگل کو دو طبقے کے درمیان معمولی باتوں کی کہا سنی کے بعد جھگڑا ہوگیا تھا جسکے بعد دونوں طرف سے جم کر اینٹ پتھر بھی چلے تھے جس میں کئی افراد کو معمولی چوٹیں بھی آئی تھیں لیکن بعد میں پولیس کی بروقت کاروائی اور اعلی افسران کی سنجیدگی سے حالات قابو کر لیے گئے تھے تاہم اس دوران کچھ شرارتی لڑکوں نے قبرستان کی چہار دیواری کو نقصان پہنچا دیا تھا جسکی حساسیت کو سمجھتے ہوئے پولیس جوانوں کی تعیناتی دونوں گاوں میں کردی گئی تھی ،ڈی ایم نے خود جائزہ لینے کے بعد قبرستان کی ٹوٹی ہوئی باؤنڈری کی فوری طور پر مرمتی کی ہدایت دی تھی جسکے بعد آج اطلاع کے مطابق قبرستان کی باؤنڈری کو درست کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

وہیں پولیس نے اب تک اس معاملے میں دونوں طرف سے قریب 20 لوگوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے ماحول کو مکدر کرنے کی کوشش کی تھی البتہ دونوں طرف کے لوگوں کے ذریعے پولیس کی اس کاروائی پر سوال کھڑے کیے جارہے ہیں اور دعوے کیے جارہے ہیں کچھ ایسے لوگ بھی پولیس کی گرفت میں آئے ہیں جو اس جھگڑے کے دوران موجود نہیں تھے لیکن پولیس کا کہنا ہے اُنہیں ہی پکڑا گیا ہے جو براہ راست اس ہنگامے میں شامل تھے ،ہنگامہ کرنے کے دوران خیال نہیں ہوتا ہے کہ وہ کیا کررہے ہیں اور اسکا آگے کیا نتیجہ نکلے گا لیکن جب پولیس کی کارروائی ہوتی ہے تو وہ خود کو صاف ستھرا بتانے لگتے ہیں ،پولیس بے قصوروں پر کاروائی کیوں کرے گی ؟ تحقیق جاری ہے اگر ایسا کوئی پایا جاتا ہے تو اسکے خلاف کاروائی واپس لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گیا میں قبرستان کی زمین کے تعلق سے دو طبقوں کے درمیان کشیدگی

ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہا کہ معمولی معاملہ تھا لیکن چونکہ اس کو دو فرقوں کی لڑائی بنانے کی کوشش ہونے لگی تھی اس وجہ سے وہاں پر کئی احتیاطی قدم اٹھائے گئے ہیں ، سی سی ٹی وی کیمرے سے نگرانی بھی ہورہی ہے ،لڑائی کرکٹ کھیلنے کے دوران ہوئی لیکن بعد میں اسکو مذہبی مقام سے جوڑ دیا گیا ، انتظامیہ ایسے واقعات کو کسی بھی حال میں برداشت نہیں کریگا ، کاروائی کی جارہی ہے لیکن دونوں گاوں میں اب حالات معمول پر ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.