ETV Bharat / state

Eid Milad un Nabi 2022 درگا پوجا اور ربیع الاول کے پیش نظر انتظامیہ کی امن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ

گیا کلکٹریٹ میں تہواروں کے پیش نظر انتظامیہ نے امن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کرکے حفاظتی پہلوں پرتبادلہ خیال کیا۔ اس دوان تہواروں کو پرامن ماحول میں منانے کی ہدایات دی گئیں۔ A meeting was held with the administration's peace committee in Gaya

میٹنگ
میٹنگ
author img

By

Published : Oct 1, 2022, 2:32 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں درگا پوجا اور بارہ ربیع الاول امن و امان اور باہمی بھائی چارے کے ساتھ خوش گوار ماحول میں منایا جائے، اس کے لیے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہرپریت کور نے ضلع سطح کی پوجا آرگنائزنگ کمیٹیز اور امن کمیٹی کے ممبران و دیگر معززین کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس دوران افسران نے میٹنگ میں موجود افراد کے ساتھ کئی پہلوں پرتبادلہ خیال کیا۔ Meeting Held With Administration's Peace Committee in Gaya

میٹنگ

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم نے واضح ہدایات دیں کہ امن کمیٹی کے ممبران اور منتظمین پوجا کمیٹی مورتی وسرجن کے دوران اپنے اپنے علاقوں میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ گیا کے شہری علاقوں میں تقریباً 100 سے 110 مورتیاں نصب کی جارہی ہیں۔ جس پر ڈی ایم نے تمام تھانہ صدر اور سب ڈویژنل افسران کو ہدایت کی کہ کس علاقے سے، کس وقت اور کس تاریخ کو اور کس راستے سے مورتی کا وسرجن جلوس نکالا جائے گا، تھانے اس سے متعلق تمام تفصیلات تیار رکھیں تاکہ وسرجن کے وقت کوئی مسئلہ نہیں کھڑا ہو۔

انہوں نے تمام پوجا پنڈالوں کے منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے پوجا پنڈال کو پوری مضبوطی کے ساتھ بنائیں، اس کے ساتھ ہی پبلک ایڈریس سسٹم، سی سی ٹی وی کیمرے،روشنی کے مناسب انتظامات، آگ لگنے کی صورت میں آگ سے بچاؤ کے وسیع انتظامات وغیرہ لازمی طور پر رکھیں ۔

دکھرنی مندر اور جامع مسجد کے قریب مورتیوں کو مقررہ وقت کے اندر وسرجن جلوس کا گزر ہونا،ساتھ ہی مورتیوں کو حساس جگہ پر زیادہ دیر تک نہیں رکھا جائے۔ اشتعال انگیز نعرے ہرگز نہیں لگائیں.انتظامیہ کی جانب سے دکھرنی مندر کے قریب روشنی کے وسیع انتظامات کیے جائیں گے، جگہ جگہ پر بیریکیڈنگ کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مورتیوں کو بغیر کسی وجہ کے ایک جگہ روک کر اسے جام کی شکل دینا، بھیڑ اکٹھا کرنے پر خصوصی نظر رکھنے کو پولیس یقینی بنائے گی،انہوں نے تمام آرگنائزنگ کمیٹیوں کو ہدایت دیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر پوری طرح عمل کریں۔

ضلع مجسٹریٹ نے میونسپل کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ دکھرنی مندر کے قریب صفائی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تمام آرگنائزنگ کمیٹیوں کو سخت ہدایات دیں کہ لائسنس کے بغیر ایک بھی مورتی نہیں نکالی جائے گی، اس کے ساتھ ہی آرگنائزروں کو لائسنس لیتے وقت 10 رضاکاروں کے نام بھی دینا لازمی ہوگا۔ گزشتہ تمام تہوار انتہائی پرامن ماحول میں مکمل ہوئے ہیں، آئندہ درگا پوجا بھی اسی پرامن ماحول میں اختتام ہو ، اس کو امن کمیٹی کے تمام ممبران بھی یقینی بنائیں گے ۔

مزید پڑھیں:Power Privatization in Gaya گیا میں بجلی شعبہ کی نجی کاری کے خلاف ملازمین کی گاندھی گیری

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہرپریت کور نے کہا کہ درگا پوجا سچائی کا تہوار ہے اسلیے اسی عقیدت کے ساتھ منایا جانا چاہیے۔ تہوار کے پیش نظرپولیس گشت کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کہیں کوئی چھوٹا واقعہ بھی رونما نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مورتی وسرجن کے دوران اسلحے کی نمائش پر کسی بھی صورت میں اجازت نہیں ہے، اگر کسی بھی سوشل سائٹ جیسے واٹس ایپ گروپ، فیس بک وغیرہ پر کوئی قابل اعتراض تصویر یا ویڈیو یا کوئی ایسی خبر جس سے فرقہ وارانہ جذبات مجروح ہوں تو اس صورت میں گروپ ایڈمن کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.