ETV Bharat / state

Action on Waqf Properties in Gaya 'وقف املاک پر بنی مارکیٹس کے کرایہ داروں پر کارروائی ہوگی'

بہار کے ضلع گیا میں وقف املاک کی جانچ ہوگی۔ سنی وقف بورڈ نے ناجائز قبضے اور غیر قانونی کرایے داروں پر کارروائی کرنے کرنے کے لیے نوڈل آفیسر کو ہدایت دی ہے۔ فی الحال ضلع میں پانچ سے زیادہ وقف املاک کی جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ investigation into waqf property market in Gaya

وقف املاک پر بنی مارکیٹوں کے در کرایہ داروں پر ہوگی کارروائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 3:29 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع وقف بورڈ کے ماتحت کئی املاک کی جانچ ہوگی۔ اس کی ہدایت سنی وقف بورڈ نے ضلع وقف نوڈل آفیسر کو دی ہے۔ ان املاک میں صحابو مسجد وقف املاک، چھوٹی مسجد، مدرسہ انوار العلوم معروف گنج اور ایک وقف اسٹیٹ ڈوبھی تھانہ حلقہ کا ہے جس کی جانچ ہونی ہے۔ اس میں صحابو مسجد مارکیٹ میں دکانداروں کی جانچ ہے۔ جنہوں نے متعلقہ وقف کمیٹی سے دکانیں اپنے نام اگریمنٹ کرایا تاہم بعد میں اُنہوں نے اپنی دکان کو موٹی رقم پر در کرایہ پر لگادیا اور بعد میں در کرایہ دار نے اس دکان پر دعوے کردیے، حالانکہ وقف قانون کے مطابق دونوں ہی ' ایگریمنٹ کرانے والے اور در کرایہ دار ' نا اہل ہوچکے ہیں۔ کیونکہ جنہوں نے کمیٹی سے دکان لیا اور اگریمنٹ کرایا اُنہوں نے دوبارہ ایک سال مکمل ہونے کے بعد اُسے دوبارہ ایگریمنٹ کی تجدید نہیں کرائی۔ جب کہ مقامی وقف کمیٹی صرف ایک برس کے لئے ہی ایگریمنٹ کرسکتی ہے۔ ہر سال اُسے رینیول کرانا ضروری ہوتا ہے۔ لیکن کئی دکاندار ایسے ہیں جنہوں نے 10 برسوں سے ایگریمنٹ کو رینیول نہیں کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Anwar Ali Khan Murder Case انور علی خان قتل معاملہ کی پولیس تفتیش پر لواحقین مطمئن نہیں

صحابو مسجدمارکیٹ کی ایک دکان کا یہ معاملہ بھی ہے کہ در کرایہ دار نے اپنے پرانے دکان مالک کو مرحوم قرار دیتے ہوئے دوسری کمیٹی سے اپنے نام اس دکان کو کرا لیا۔ جب کہ درحقیقت پہلے ایگریمنٹ کرانے والا دکاندار ابھی حیات میں ہے، اب ایسے لوگوں پر بورڈ کارروائی کرنے میں مصروف ہے، ضلع میں سنی وقف بورڈ نے کئی کمیٹیوں کے ساتھ املاک کی جانچ، موجودہ صورتحال، متنازعہ املاک کی اصل حیثیت وغیرہ کے حوالہ سے جانچ کرنے کے لیے لیٹر بھیجا ہے اور ضلع محکمۂ اقلیتی فلاح کی جانب سے جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔

اس حوالہ سے نوڈل آفیسر جتیندر کمار نے بتایا کہ وقف بورڈ کی کئی املاک کے حوالہ سے پہلے بھی جانچ کے تعلق سے لیٹر آتا رہا ہے۔ ابھی گزشتہ دنوں صحابو مسجد مارکیٹ اور مدرسہ انوار العلوم سمیت دوسری وقف املاک کی جانچ کے لیے لیٹر آیا ہے۔ تین وقف املاک کے مقام پر پہنچ کر انہوں نے جانچ بھی کی ہے اور جن کے درمیان تنازعہ ہے۔ ان سے اپنے اپنے دستاویزات پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف املاک کے تحفظ کے لیے بہار حکومت اور محکمۂ اقلیتی فلاح کے ساتھ وقف بورڈ پابند عہد اور کوشاں ہے، وقف کی املاک کو خرد برد ہونے سے لازمی طور پر بچایا جا رہا ہے اور کئی جگہوں پر کارروائی بھی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.