ETV Bharat / state

گیا: علاج کے دوران غفلت برتنے کا الزام

کووڈ 19 ہسپتال اے این ایم سی ایچ پر مریض کے علاج میں لاپروائی برتنے کا الزام عائد ہوا ہے۔

گیا: علاج کے دوران غفلت برتنے کا الزام
گیا: علاج کے دوران غفلت برتنے کا الزام
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 1:19 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا میں ایک تاجر کی موت کے بعد لواحقین نے اے این ایم سی ایچ کے خلاف ضلع مجسٹریٹ سے جانچ کا مطالبہ کیا ہے، واضح رہے کہ تاجر غیاث الدین کو ٹائفائڈ کی وجہ سے اے این ایم سی ایچ میں داخل کیا گیا تھا اور وہاں جب ان کا کورونا جانچ کیا گیا تو انہیں کورونا مثبت بتایا گیا۔ گزشتہ 20 جون کو تاجر غیاث الدین کی علاج کے دوران موت ہو گئی حالانکہ آر ٹی پی سی آر کی جانچ میں تاجر کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔

گیا انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال میں علاج کے دوران 20 جون کی رات کو ہلاک ہونے والے تاجر غیاث الدین عرف پپو کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ساتھ ہی تاجر کے لواحقین کا بھی کورونا رپورٹ منفی آیا ہے۔ تاجر کے انتقال کے بعد گھر کے تمام افراد ہوم قرنطینہ ہوگئے تھے، حالانکہ رپورٹ منفی آنے کے بعد محکمہ ہیلتھ کے سسٹم پر بھی سوال کھڑے ہونے لگے ہیں۔

گیا: علاج کے دوران غفلت برتنے کا الزام

متوفی کے بھائی محمد چاند نے کہا کہ 'ٹرونیٹ مشین کی جانچ رپورٹ غلط آنے کی وجہ سے ہم آخری رسومات میں شامل تک نہیں ہو پائے۔ تدفین میں وہی شامل ہوئے جو لاش لینے کے لیے ہسپتال پہنچے تھے۔ انہوں نے کہاکہ 'ان کے بھائی کی اگر اصل بیماری کا علاج ہوتا تو ان کی جان بچ سکتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ 'گھر والوں نے ایک ذمے دار شہری ہونے کاثبوت پیش کردیا کہ وہ رپورٹ کے انتظار تک قرنطینہ رہے۔

محمد چاند نے گیا کے ہیلتھ سسٹم پر سوال کرتے ہوئے کہاکہ 'ان کے بھائی کی طبیعت جب خراب ہوئی تو انہیں شہر کے ایک بڑے نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر بغیر جانچ کئے کورونا کامریض مان لیا گیا اور وہاں کہا گیا کہ ان کا علاج بغیر کورونا کے جانچ کے نہیں ہوگا جبکہ انہیں ٹائیفڈ ہونے کی رپورٹ بھی ڈاکٹر کو دکھایا گیا اور بتایا گیا کہ ان کی رپورٹ ٹائیفڈ پوزیٹیو کی ہے۔ اسی وجہ سے سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہو لیکن اس ہسپتال نے علاج نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ 'انتظامیہ کو اس پر نوٹس لیکر جانچ کرانی چاہئے تاکہ کسی اور کے ساتھ یہ نہ ہو۔

تاجر کی اہلیہ نے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج وہسپتال میں بہتر علاج نہیں ہونے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ 'ان کے شوہر کو یوں ہی چھوڑ دیا گیا تھا، علاج کے نام پر خانہ پری کی گئی، لیول تھری میں ڈال کر چھوڑ دیاگیا۔ انہوں نے سنگین الزام لگاتے ہوئے کہاکہ 'وارڈ میں کورونا کے نام پر ڈاکٹر اور اسٹاف جاتے نہیں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.