ETV Bharat / state

'موجودہ سائنسی تقاضوں کے مطابق نئی۔نئی تحقیقات ہو' - چوہان

بہار کے گورنر اور چانسلر پھاگو چوہان نے کہاکہ آج کا زمانہ سائنس کا زمانہ ہے اور اس کے تقاضوں کے مطابق نئی ۔ نئی تحقیقات ہونی چاہئے ۔ جس سے کہ تعلیمی معیار کا فروغ ہوگا۔

موجودہ سائنسی زمانے کے تقاضوں کے مطابق ہونی چاہئے نئی ۔نئی تحقیقات :چوہان
author img

By

Published : Nov 12, 2019, 11:51 PM IST

مسٹر چوہان نے للت نارائن متھلا یونیورسیٹی کے دسویں یوم اسناد تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم صرف نوکری کیلئے ضروری نہیں ہے بلکہ اس سے انسان میں حساسیت اور اخلاقیات کا فروغ ہوتاہے۔ سماج کے محروم ، دلت اور پسماندہ طبقات کو ترقی کے مین اسٹریم میں لانا بھی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ متھلا بھارت کا ایک خوشحال تہذیبی علاقہ ہے ۔ یہ سرزمین فلسفیوں کی سرزمین ہے۔ جنک ، ودیاپتی اور دنکر اور ناگارجن کی فخریہ سرزمین ہے۔

چانسلر نے علم ، کام اور وسائل کی اس پاک سرزمین کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ سال 2019 میں ہی دو دو تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد یونیورسیٹی کی زندہ دلی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے دسویں تقسیم اسناد تقریب کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم طلبا و طالبات کی زندگی کے مسلسل سفر کا ادبی پہلو ہے۔ آج تقسیم اسناد تقریب ہو رہی ہے ۔ کتابوں کا علم آپ کو حاصل ہو چکا ہے اب آپ کو عملی زندگی میں اہم کردار نبھانا ہے۔

Intro:Body:

dfgdf

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.