گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں جوائنٹ انٹرنس ایگزامینیشن مینس سیشن ون (جے ای ای) کے نتائج گزشتہ کل اعلان کئے گئے ہیں۔ جاری کردہ نتائج میں ملک بھر سے 20 طلبہ نے 100 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں۔ اس میں ضلع گیا کے لئے فخر کی بات یہ ہے کہ ان بیس میں سے ایک کا تعلق گیا سے ہے۔ پٹوا ٹولی کے شیوچرن لین کے رہنے والے گلشن کمار نے 100فیصد نمبر حاصل کئے ہیں۔ مان پور کا پٹوا ٹولی بہار کے گیا ضلع میں آئی آئی ٹی کے گاؤں کے طور پر مشہور ہے۔ اس بار یہاں گلشن کے علاوہ ایک اور امیدوار انوراگ کشور نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے JEE مینس میں 98.86 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں۔
ملک کے ٹاپ 20 میں جگہ بنانے والے گلشن نے بتایا کہ ان کی ابتدائی تعلیم گیا کے پٹوا ٹولی سے ہوئی تھی جبکہ شہر کے نیوتن نگر محلے میں واقع "درونا چاریہ"کوچنگ سینٹر کے 117امیدواروں نے جے ای ای مینس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس میں شوبھم راج نے 99.22فیصد ، محمد شارب عبداللہ نے 98.28فیصد نمبر حاصل کیاہے۔ درونا چاریہ کوچنگ سینٹر سے 170 امیدوار جے ای ای مینس 2023 کے پہلے سیشن شامل ہوئے تھے جس میں سے 117نے کامیابی حاصل کی ہے۔اس میں 35 اسٹوڈنٹس نے 90 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جے ای ای کے اصولوں کے مطابق مینس کا سال میں اب دوبار امتحان ہوتا ہے۔ فرسٹ اور سکنڈ اگر کسی طالب علم نے پہلے ریزرلٹ میں کم نمبر لایا تاہم اس نے سکنڈ امتحان مینس میں زیادہ نمبرات حاصل کئے تو اسکا نمبر سکنڈ والے امتحان کا ہی شائع ہوگا۔
دوسری ریاستوں سے پڑھنے آرہے ہیں طلبا:
ضلع گیا اب ایڈوانس تعلیم اور اس کی تیاریوں کےلئے تیار ہوگیا ہے۔ یہاں کئی ایسے کوچنگ سینٹرزہیں جہاں میڈیکل اور انجنیئرنگ کے داخلہ ٹیسٹ کے لئے معروف ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ گیا کے وہ طالب علم جو دوسری ریاستوں یا دوسرے شہروں میں جاکر تیاری کرتے تھے۔ وہ اب اپنے ضلع گیا واپس آکر تیاری کررہے ہیں۔
دروچاریہ کوچنگ سینٹر میں زیرتعلیم شارب عبداللہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے گھر کا کوئی فرد جے ای ای کی تیاری نہیں کررہاہے۔ جس کی وجہ سے اسے پٹنہ میں رہکر تیاری کرنی پڑرہی تھی لیکن گھرسے باہر رہنے کی وجہ سے اسے مشکلات کاسامنا تھا۔ طبیعت خراب ہونے کے بعد وہ اپنے گھر واپس آیا اور گھر والوں کے مشورے پر یہیں تیاری میں مصروف ہوگیا نتیجہ بہتر ہے تاہم اس کا ہدف سوفیصد نمبر حاصل کرنے کا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Hindu Muslim Unity is Must ملک سے نفرت کا خاتمہ ضروری، نوجوان ہندو مسلم اتحاد کیلئے کام کریں، عمیر خان
کوچنگ کے ڈائرکٹر مرتیونجے پرمار نے کہا کہ ایک بار پھر ہمارے طلباء نے سماج اور اپنے خاندان کا وقار بڑھایا ہے۔ طلباء نے اپنی کامیابی کا سہرا درون چاریہ کوچنگ کے بہترین تعلیمی نظام اور تجربہ کار اساتذہ کی محنت کو قرار دیا۔ انہوں نے جے ای ای کی تیاریوں کے تعلق سے تفصیلی جانکاری دی۔