ETV Bharat / state

RJD Leader Abdul Bari Siddiqui اب لپسٹک اور باب کٹ والی خواتین پارلیمنٹ میں پہنچیں گی، عبدالباری صدیقی کا متنازع بیان

آر جے ڈی لیڈر عبدالباری صدیقی نے خواتین ریزرویشن بل پر ایک متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے پسماندہ اور انتہائی پسماندہ خواتین کے لیے ریزرویشن کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ Women Reservation Bill

Etv Bharat 'اب لپسٹک اور باب کٹ والی خواتین پارلیمنٹ میں پہنچیں گی'، آر جے ڈی لیڈر عبدالباری صدیقی کا متنازع بیان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 30, 2023, 1:31 PM IST

مظفر پور: خواتین کے ریزرویشن بل پر آر جے ڈی کے جنرل سکریٹری اور سینئر لیڈر عبدالباری صدیقی نے متنازعہ بیان دیا ہے۔ بہار کے مظفر پور میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باب کٹ اور لپسٹک والی خواتین اب آگے آئیں گی۔ صدیقی کے اس بیان کے بعد بہار میں سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔

خواتین پر آر جے ڈی لیڈر کے برے الفاظ: عبدالباری صدیقی جمعہ کو مظفر پور میں ایکسٹریملی بیک ورڈ سیل کے ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ جہاں انہوں نے پسماندہ اور انتہائی پسماندہ خواتین کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ بھی کیا۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر باب کٹ اور لپسٹک پاؤڈر والی خواتین پارلیمنٹ میں آ جائیں گی، تو آپ کی خواتین کو کوئی حق نہیں ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر دینا ہی ہے تو پسماندہ اور انتہائی پسماندہ خواتین کو ریزرویشن دیں۔

ویمن ریزرویشن بل پارلیمنٹ سے پاس: واضح ہو کہ 33 فیصد خواتین ریزرویشن بل کو صدر دروپدی مرمو نے منظوری دے دی ہے۔ پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے بعد خواتین ریزرویشن بل اب قانون بن چکا ہے لیکن اس معاملے پر قابل اعتراض بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ خواتین کے تحفظات پر تمام سیاسی جماعتوں کے اپنے اپنے بیانات اور ردعمل ہیں۔ کئی پارٹیاں اس ریزرویشن میں پسماندہ خواتین کے لیے کوٹہ مختص کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ تو ادھر آر جے ڈی لیڈر عبدالباری صدیقی نے خواتین کے ریزرویشن کو لیکر ایک مضحکہ خیز بیان دیا ہے۔ اس حوالے سے اب سیاسی ہنگامہ برپا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

صدیقی پہلے بھی دے چکے ہیں متنازعہ بیان: آر جے ڈی لیڈر عبدالباری صدیقی پہلے بھی متنازعہ بیان دے چکے ہیں۔ 22 دسمبر 2022 کو انہوں نے کہا تھا کہ "وہ ملک میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے، اس لیے انہوں نے اپنے بچوں کو بیرون ملک شہریت حاصل کرنے اور وہیں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔" جس کے بعد بی جے پی نے ان کے اس بیان کو ملک دشمن قرار دیا اور انہیں پاکستان جانے کو کہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.