ETV Bharat / state

ارریہ: سڑک حادثے میں ماما بھانجے کی موت

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 11:58 AM IST

ارریہ میں ان دنوں گھنے کہرے کی وجہ سے سڑک حادثات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

aararia-2-people-died-in-road-accident
ارریہ: سڑک حادثے میں ماما بھانجے کی موت

گزشتہ دنوں بھی کہرے کی وجہ سے کئی سڑک حادثات پیش آئے۔ آج صبح پھر قومی شاہراہ پر گھنے کہرے میں ٹرک نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے موٹر سائیکل اور ٹرک میں زبردست تصادم ہوگیا۔

اس حادثے میں موٹر سائیکل کے پرخچے اڑ گئے، حادثہ اتنا زبردست تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ماما اور بھانجے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

واقعہ جوکی ہاٹ تھانہ حلقہ کے بھگوان پور مسہری ٹولہ کے پاس پیش آیا ہے۔

مہلوک کی شناخت پرمود یادو اور پنٹو یادو کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ دونوں جوکی ہاٹ کے ہی گیرکی مسوریہ کے باشندہ ہیں۔ اور دونوں ارریہ شہر کے ایک ہوٹل میں کام کرتے تھے، روزانہ کی طرح آج بھی ماما بھانجے شہر کی جانب کام کے لیے نکلیں تھے، تبھی فاربس گنج کی جانب سے آرہی تیز رفتار ٹرک کو گھنے کہرے میں کچھ نظر نہیں آیا، ٹرک نے موٹر سائیکل کو زبردست ٹکر مار دی، تصادم کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

اطلاع ملتے ہی جوکی ہاٹ تھانہ اور بیرگاچھی تھانہ پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر ارریہ صدر ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ۔

موقع پر پہنچے ایس ڈی پی او پشکر کمار نے کہا کہ ہم لوگ ایک مہم کے تحت موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمیٹ پہننے کی مہم چلارہے ہیں، جو نہیں پہنے ہوتے ہیں انہیں گاندھی گری کی طرز پر پھول پیش کر کے ہیلمیٹ پہننے کی درخواست کرتے ہیں، اس کے باوجود لوگ ہیلمیٹ کا استعمال نہیں کر رہے ہیں، آج جو حادثہ ہوا ہے وہ افسوس ناک ہے لیکن موٹرسائیکل سوار نے ہیلمیٹ نہیں پہن رکھا تھا۔ اگر ہیلمیٹ پہنے ہوتے تو اتنے بڑے حادثے سے بچ سکتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.