پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ گونو دھام گاﺅں کے نزدیک سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے ۔
متوفی کی شناخت سیل ڈیہہ گاﺅں باشندہ روپیش کمار یادو (23) کے طور پر کی گئی ہے ۔ بدمعاشوں نے اینٹ۔ پتھر سے کچل کر روپیش کا قتل کر دیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔