محکمہ کابینہ سیکریٹریٹ کے تحت چلنے والے اردو ڈائریکٹریٹ کے متحرک ڈائریکٹر امتیاز احمد کریمی نے اردو کی نئی نسل کو اپنے اسلاف کے کارناموں سے روشناس کرانے کی غرض سے اپنے عہد کے نابغہ روزگار شاعر ناقد افسانہ نگار کی یادگاری تقریب کا انعقاد کر محبان اردو کے لیے ایک بڑا کام کیا ہے۔
یادگاری تقریب کے سلسلے کی اسی کڑی کے تحت آج اردو ڈائریکٹریٹ نے اپنے عہد کے چار بڑے نابغہ روزگار ادیب و شاعر و ناقد کلیم الدین احمد رضا نقوی واہی مظہر امام اور کیف عظیم آبادی کی یادگاری تقریب کا انعقاد کیا، اس تقریب کے دوران بڑی تعداد میں محبان اردو مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
اردو ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر امتیاز احمد کریمی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ کلیم الدین احمد رضا نقوی، واہی مظہر امام، اور کیف عظیم آبادی، کی شخصیتیں دبستان عظیم آباد کے لیے فخر کی بات ہے۔
رضا نقوی واہی کی بہو شہناز فاطمی نے بتایا کہ واہی ہر وقت لکھنے اور پڑھنے میں مصروف رہا کرتے تھے، انہوں نے ان کے تعلق سے کہا کہ ہم لوگوں نے ان سے متاثرہوکر لکھنا پڑھنا شروع کیا ۔