ETV Bharat / state

ایک ایسا ماسٹر جو سبزیاں کھلانے کے ساتھ اس کی تعلیم بھی دیتا ہے - شیرپور پرائمری اسکول

دراصل بہار کے سرکاری اسکولوں میں حکومت کے منصوبے کے تحت بچوں کو مڈڈے میل کے کھانے میں ہری سبزیاں ملیں گی اور سبزی باہر سے نہیں لائی جائے گی بلکہ اسکول کیمپس میں پیدا کی جائیں گی۔ سبزیوں کی پیداوار اور اس کی دیکھ بھال اسکول اساتذہ اور باورچی کے ذریعے کی جائے گی۔ حکومت نے اس مہم کا نام 'کچن گارڈن' رکھا ہے اور اسی کے تحت یہ مہم شروع کی گئی ہے۔

A Teacher Who's Feeding and educating Students in Gaya under the government's 'Kitchen Garden' Scheme
ایک ایسا ماسٹر جو سبزیاں کھلانے کے ساتھ اس کی تعلیم بھی دیتا ہے
author img

By

Published : Mar 10, 2021, 8:11 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کے شیرپور گاؤں کے پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر اختر حسین ان دنوں انوکھے انداز میں تعلیم کے لیے علاقے میں سرخیاں بٹور رہے ہیں۔

ایک ایسا ماسٹر جو سبزیاں کھلانے کے ساتھ اس کی تعلیم بھی دیتا ہے

حکومت کا منصوبہ ہے کہ اسکول احاطے میں 'کچن گارڈن' بناکر وہاں ہری سبزیاں اگانی ہے، پھر وہی سبزی بچوں کو کھلانی ہے۔ تاہم اختر حسین نے نہ صرف اس منصوبے کو حقیقت میں بدلا ہے بلکہ انہوں نے کچن گارڈن میں لگی ہری سبزیوں کی پہچان اور ان کے انگریزی میں نام، ہر سبزی پر بچوں کے درمیان اس کی اہمیت و افادیت پر مباحثہ بھی کراتے ہیں۔

شیر پور پرائمری اسکول گیا ہیڈ کوارٹر سے قریب 20 کلو میٹر دور ہے۔ یہاں گاؤں پہنچنے کے لیے سڑک بھی بہتر ہے۔ جس جگہ پر اسکول ہے وہاں پر زیادہ آبادی تو نہیں ہے لیکن شیرپور گاؤں سمیت آس پاس کے گاؤں اور اسکولوں میں اختر حسین کے پڑھانے کے طریقے اور تعلیم کے تئیں خود کو وقف کرنے کی بات سرخیوں میں ہے۔

A Teacher Who's Feeding and educating Students in Gaya under the government's 'Kitchen Garden' Scheme
ایک ایسا ماسٹر جو سبزیاں کھلانے کے ساتھ اس کی تعلیم بھی دے رہا

دراصل بہار کے سرکاری اسکولوں میں حکومت کے منصوبے کے تحت بچوں کو مڈڈے میل کے کھانے میں ہری سبزیاں ملیں گی اور سبزی باہر سے نہیں لائی جائے گی بلکہ اسکول کیمپس میں پیدا کی جائیں گی۔ سبزیوں کی پیداوار اور اس کی دیکھ بھال اسکول اساتذہ اور باورچی کے ذریعے کی جائے گی۔ حکومت نے اس مہم کا نام 'کچن گارڈن' رکھا ہے اور اسی کے تحت یہ مہم شروع کی گئی ہے۔

گیا کے شیرپور پرائمری اسکول میں اس منصوبے کے تحت سبزیوں کو اگانا شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ایجوکیشن نے کچن گارڈن کو ان سارے اسکولوں کے لیے لازم قراردیا ہے جن کے پاس زمین ہے۔

اس مہم کے آغاز کے لیے ایک سال قبل اسکول انچارج کو کچن گارڈن لگانے کی ہدایت دی گئی۔ تاہم کورونا کی وجہ سے نافذ العمل لاک ڈاون کے دوران اسکول بند ہونے کی وجہ سے یہ مہم کامیاب نہیں ہو سکی۔ اب جبکہ 11 ماہ بعد اسکول کھلے ہیں تو اس مہم کی شروعات دوبارہ کی گئی ہے، لیکن شیرپور کے ہیڈ ماسٹر سال بھر لگے رہے، اس کی دیکھ بھال کی، اسکول کے طلبا بھی اپنے ہیڈماسٹر کی محنت، ان کی محبت و شفقت اور پڑھانے کے نئے نئے انداز سے خوش ہیں۔

تیسری جماعت کے طالب علم کہتے ہیں کہ ایک سال قبل اس کی شروعات ہوئی تھی، ہیڈماسٹر کچن گارڈن میں بچوں کو لیکر جاتے ہیں ان سے سبزی کے نام پوچھتے ہیں۔ اس کی کاشت کے طریقے اور اس کے انگریزی کے نام بتاتے ہیں۔ سبھی بچوں کو ایک ایک سبزی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ملی ہے۔

دوسری جماعت کی طالبہ نے بھی اپنے ہیڈماسٹر کی خوب تعریف کی اور کہا کہ کچن گارڈن میں لگی سبزیوں کے نام انہیں یاد ہیں۔

ہیڈ ماسٹر اختر حسین نے اس ہدایت (کچن گارڈن) کی پیروی کی ہے لیکن اسکول کچن گارڈن میں ہونے والے اخراجات جسے محکمہ نے دینے کی بات کہی تھی ان اخراجات کو محکمہ کی طرف سے نہیں دیا گیا ہے۔

اختر حسین نے بتایا کہ کچن گارڈن کے لیے پانی اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، اسکول میں پانی کی قلت ہے لیکن پھر بھی وہ محنت کر رہے ہیں۔

بچوں کو کچن گارڈن میں لے جا کر جانکاری دینے کے پیچھے مقصد پر اختر حسین نے کہا کہ ان کا مقصد یہ ہے کہ بچے محنتی ہوں اور انہیں سبزیوں کی اہمیت اور اس کے فائدے کی بھی جانکاری ہو، وہ آسانی کے ساتھ کاشتکاری کو سمجھیں۔ اس دوران کچھ تفریح بھی ہوجاتی ہے جس سے بچے دوبارہ کلاس میں بیٹھنے کے بعد دلجمعی سے پڑھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.