ETV Bharat / state

دلت طلباء کے نام پر کروڑوں کی بدعنوانی - etv bharat news

مہا دلت طلباء کی ترقی کے لئے مہا دلت وکاس مشن کے تحت چلائے جا رہے منصوبے میں 8 کروڑ روپے کے کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

دلت طلباء کے نام پر کروڑوں کا گھوٹالہ
دلت طلباء کے نام پر کروڑوں کا گھوٹالہ
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 8:08 PM IST

ارریہ: ریاستی حکومت نے 2012-2015 میں مہا دلت طلباء کے ترقی کے لئے مہادلت وکاس مشن کے تحت ایک منصوبہ شروع کیا گیا تھا جس میں بہار کے تمام 38 اضلاع میں مہادلت طلباء کے لئے Spoken English کا کورس کرانا تھا۔ بہار حکومت نے اس کی ذمہ داری British Lingua نامی تنظیم کو سونپی تھی جو انگلش زبان کا کورس کراتی ہے.

ریاستی حکومت نے مہا دلت طلباء کو انگلش کورس کرانے کا معاہدہ 12 کروڑ روپے میں British Lingua تنظیم سے کی تھی، جس میں حکومت نے 8 کروڑ روپے تنظیم کو ادا بھی کئے تھے، اس کے بعد تنظیم کو 38 اضلاع میں English Spoking کی ٹریننگ دینی تھی.

اس تعلق سے کسی نے خفیہ طور پر ریاستی حکومت سے گھوٹالے کی شکایت کی تھی جس کے بعد معاملے کی جانچ متعلقہ محکمہ نے ویزلنس ٹیم کو سونپی، جس کے بعد آج ویزلنس ٹیم کے ASP محمد قاسم ارریہ پہنچے اور جن لوگوں کے نام حاضری رجسٹر میں درج ہیں ان سے پوچھ تاچھ کی، جس میں پتا چلا کہ یہاں صرف چار سے پانچ دن ہی ٹریننگ دی گئی ہے جبکہ یہ مکمل کورس 3 ماہ کا تھا. تنظیم نے کسی بھی مہا دلت ٹولہ میں بھی ٹریننگ نہیں دی ہے اور فرضی حاضری بناکر حکومت سے 8 کروڑ روپے غبن کرلیا۔

ویڈیو
اے ایس پی محمد قاسم نے بتایا کہ حکومت اس معاملے کی جانچ کی ذمہ داری ویجیلینس ٹیم کو سونپی تھی، جانچ میں پایا گیا کہ کسی بھی ضلع میں کورس نہیں کرایا گیا ہے، حاضری رجسٹر میں کئی ایسے طلباء کا نام شامل ہے جس نے کبھی کلاس آیا ہی نہیں، اس معاملے میں 4 آئی اے ایس افسران سمیت British Lingua کے بانی بمل جھا اور دیگر لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

معاملے میں ضلع ترقیاتی افسر بھی شامل ہیں کیونکہ اس پروگرام کی دیکھ ریکھ انہیں کی ذمہ تھی، مزید معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے، قصورواروں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.