میٹنگ کے دوران انہوں نے اقلیتوں سے متعلق تقریباً تمام محکمہ جات کی فائلوں کا بغور جائزہ لیا اور اقلیتوں کی بیداری و دیگر مسائل پر بھی تفصیلی تبصرہ کیا۔
ڈاکٹر یونس حکیم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اقلیتوں سے متعلق تمام محکمہ جات کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ سے میں مطمئن ہوں تاہم چند مسائل ایسے ہیں جس میں افسران کو مزید سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں مزید بتایا کہ ڈی ایس پی نے ایک رپورٹ دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ کی انکوائری میں کسی کو رشوت نہیں دینی پڑ رہی ہے۔
چیرمین نے کہا کہ حکومت بہار کے وزیراعلی نتیس کمار 'سب کا ساتھ ساتھ سب کا وکاس' کے اصول پر کام کرتے ہیں۔