ETV Bharat / state

ارریہ: جیل میں قیدی نے خودکشی کی کوشش کی - جیل میں قیدی نے خودکشی کی

ارریہ جیل میں بند ایک قیدی نے گزشتہ روز بلیڈ سے گلہ کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد موقع پر پہنچی جیل انتظامیہ نے اسے علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا۔

ارریہ: خودکشی کی ناکام کوشش
ارریہ: خودکشی کی ناکام کوشش
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 7:45 AM IST

ریاست بہار کے ارریہ جیل میں بند ایک قیدی نے گزشتہ روز بلیڈ سے اپنا گلا کاٹنے کی کوشش کی ، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا، موقع پر پہنچی جیل انتظامیہ نے اسے علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کل دیر شام کا ہے۔ جب ضلع ارریہ کے برداہا اوپی حلقہ کے گدھاکاٹ کا رہائشی سمن پاسوان نے بلیڈ سے خود کے گلے پر حملہ کرلیا۔ جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے سومن پاسوان کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

ویڈیو

سمن پاسوان کو ڈکیتی کے معاملے میں 18 روز قبل برداہا پولس نے گرفتار کرکے پورنیہ سینٹرل جیل بھیجا تھا، جہاں 14 روز تک کورنٹائن رہنے کے بعد اسے تین دن قبل ارریہ جیل لایا گیا تھا، سمن پاسوان ڈکیتی کے علاوہ دیگر اور بھی کئی معاملے میں مجرم ہے اور سزا کاٹ رہا ہے۔

واقعے سے متعلق قیدی سمن پاسوان نے بتایا کہ گزشتہ 18 دنوں سے وہ جیل میں بند ہے لیکن اس سے ملنے کے لئے اہل خانہ کا ایک فرد بھی نہیں آیا ہے، اسی بات سے پریشان ہوکر اس نے خودکشی کی کوشش کی، اس نے یہ بھی بتایا کہ وارڈ میں آنے والے حجام کے ذریعہ پھینکے گئے بلیڈ سے اس نے گلا کاٹنے کی کوشش کی.

وہیں واقعے کے بعد جیل آفیسر جواہر لال پربھاکر نے کہا کہ اس کی جلد جانچ ہوگی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.