ETV Bharat / state

Muslim Auto Driver Beaten For Not Chanting Jai Shreeram: گیا میں جے شری رام کا نعرہ نہیں لگانے پرآٹو ڈرائیور کی پٹائی

شیرگھاٹی کے لودھی شہید کے رہنے والے نسیم شاہ آٹو ڈرائیور ہیں۔ انہوں نے تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے کہ وہ گزشتہ روز اپنی گاڑی پر کالی مندر کے پاس سے سواری بیٹھا کر ستسنگ نگر تک چھوڑنے کے لیے گیا تھا۔ تبھی وہ لوگ جو گاڑی پر سوار تھے، انہوں نے دوسری جگہ لے جانے کو کہا اور جب وہ وہاں پہنچا تو پہلے سے وہاں پر کچھ لوگ موجود تھے جنہوں نے پہلے آٹو ڈرائیور کا نام پوچھا اور اس کے بعد اس کو مارنے لگے۔ Muslim Auto Driver Beaten For Not Chanting Jai Shreeram in Gaya Bihar

گیا:جے شری رام کا نعرہ نہیں لگانے پرآٹو ڈرائیورکی پٹائی

author img

By

Published : Apr 17, 2022, 8:00 PM IST

ملک میں اقلیتوں کے تئیں نفرت اور اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے مختلف جگہوں پر تشدد کے واقعات پیش آرہے ہیں جو کہ لمحہ فکر ہے۔ اب اس طرح کے واقعات بہار میں بھی پیش آنے لگے۔ گیا میں اقلیتی طبقے میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گیا کے شیرگھاٹی سے ایک ویڈیو بائیں بازو کی جماعت کے رہنماوں نے جاری کیا ہے جس میں ایک مسلم نوجوان اپنے ساتھ مارپیٹ کے واقعہ کا ذکر کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ مارنے والے لوگ اسے جے شری رام کا نعرہ لگانے پر زور دے رہے تھے۔ A Muslim Auto Driver Beaten For Not chanting Jai Shreeram in Gaya Bihar

گیا:جے شری رام کا نعرہ نہیں لگانے پرآٹو ڈرائیورکی پٹائی

اس نوجوان کا دعوہ ہے کہ اسے اتنا مارا گیا کہ وہ بیہوش ہوگیا اور اسکے بعد وہ لوگ وہاں سے چلے گئے دراصل شیرگھاٹی کے لودھی شہید کا رہنے والا نسیم شاہ آٹو ڈرائیور ہے، اس نے تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے کہ وہ گزشتہ روز اپنی گاڑی پر کالی مندر کے پاس سے سواری بیٹھا کر ستسنگ نگر تک چھوڑنے گیاتھا تبھی وہ لوگ جو گاڑی پر سوار تھے انہوں نے دوسری جگہ لے جانے کو کہا اور جب وہ وہاں پہنچا تو پہلے سے وہاں پر کچھ لوگ موجود تھے جنہوں نے پہلے آٹو ڈرائیور کانام پوچھا اور اسکے بعد اسکو مارنے لگے۔

اسے بے رحمی سے مارا گیا اگر وہ بیہوش نہ ہوتا تو اسکی جان چلی جاتی، نعیم شاہ نے بتایاکہ اسکے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں ، وہ بیہوش ہوکر گرپڑا تب جاکر اسکی جان بچی ، ہوش ہونے پر اس نے کسی طرح اپنے محلے میں پہنچنے کی کوشش کی اور بعد میں مقامی لوگوں کے تعاون سے اسے ہسپتال میں لے جایا گیا تھا۔ جہاں پر بہتر علاج کے بعد اسے گھربھیج دیا گیا ہے۔ نسیم شاہ ملنے کے بعد مالے کے رہنماء طارق انور اور ریتا برنوال نے مشترکہ پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ اس معاملے میں شیرگھاٹی تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے لیکن ابھی کسی بھی مجرم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

سی پی آئی ایم ایل کے ریاستی کمیٹی کے ارکان ریتا برنوال اور طارق انور نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ یہ معاملہ نفرت پر مبنی جرائم سے متعلق ہے۔ نسیم شاہ پر جان لیوا حملہ ان کے مذہب اور مذہبی شناخت کے بعد کیا گیا ہے۔ ہم پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے بصورت دیگر سی پی آئی۔ایم ایل تحریک پر مجبور ہوں گے۔

جب کہ اس پورے معاملے پر شیرگھاٹی تھانہ انچارج کہتے ہیں کہ تحقیقات جاری ہے جلد ہی معاملے کا انکشاف ہوگا اور مجرم کو گرفتارکیا جائے گا حالانکہ انہوں نے کہاکہ ایف آئی آر میں نسیم شاہ نے مذہبی منافرت یا نعرہ لگوانے کی بات نہیں کہی ہے اس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کروایا ہے۔پولیس کی ایک ٹیم اسکے ساتھ گئی تھی تاہم وہ جگہ صحیح ڈھنگ سے بتا نہیں پایا انہوں نے کہاکہ پولیس تمام پہلوں پر تحقیقات میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.