شراب پر پابندی، پروڈکشن اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ، آرٹ کلچر اینڈ یوتھ ڈپارٹمنٹ، بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھاریٹی اور ضلع انتظامیہ دربھنگہ کی مشترکہ سرپرستی میں نہرو اسٹیڈیم، لہریاسرائے سے 10 کلومیٹر دور لوگوں میں نشے کی لت سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس موقع پر 5 کلو میٹر بوائز/گرلز کلاس ہاف میراتھن ریس مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ Marathon held for drug-free
اس موقع پر نہرو اسٹیڈیم میں محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے زیر اہتمام ثقافتی اور اسٹریٹ ڈراموں کے ذریعے نشے سے نجات کا پیغام بھی دیاگیا،ضلع مجسٹریٹ دربھنگہ راجیو راشن نے میراتھن کے شرکاء اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت بہار میں امتناع اور منشیات کی لت کے تئیں پابند عہد ہے اور یہ تبھی کامیاب ہوگی جب یہاں کے تمام شہری جوش و خروش کے ساتھ یکساں طور پر حصہ لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ ریاست بھر میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے خواتین کی درخواست پر شراب پر پابندی لگائی گئی، اگر یہاں کے شہری پرعزم ہوجائیں تو اس مہم کو کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا،انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد خالص ہے اور ہمارا جوش بھی ہے، برائی میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ نیکی کا راستہ روک سکے، کوشش کرنی چاہیے،اندھیرا کتنا ہی گھنا کیوں نہ ہو جب ہم چراغ جلاتے ہیں تو اندھیرا چھٹ جاتا ہے،یہی آج کا پیغام ہے اور اس پیغام کو اس سٹیڈیم سے نکال کر پورے ضلع تک پہنچانے کا کام آپ لوگ کریں گے۔ دربھنگہ ضلع سے اور بہار سے پورے ملک میں نشے کی لت روکنے کا پیغام جائے گا۔
اس کے بعد انہوں نے مختصر وقفوں میں 10 کلومیٹر لڑکوں، 10 کلومیٹر لڑکیوں اور 05 کلومیٹر لڑکوں اور 5 کلومیٹر لڑکیوں کی ہاف میراتھن کے شرکاء کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈ کوارٹر،پروڈکشن سپرنٹنڈنٹ،ڈسٹرکٹ ا سپورٹس آفیسر اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ اسپورٹس ایسوسی ایشن موجود تھے۔
میراتھن
میرا تھن راؤنڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 5000 روپے،دوسرے کو 3000 روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو 2000 روپے اور چوتھے سے دسویں نمبر پر آنے والے کو 1000 روپے اور میڈلز سے نوازا گیا۔
تمام جیتنے والے شرکاء کو ضلع مجسٹریٹ کے ہاتھوں سے انعامی رقم کا ٹوکن چیک اور میڈل دیا گیا، اس موقع پر شرکاء اور تعاون کرنے والی اسپورٹس فیڈریشن کے عہدیداران،این سی سی کیڈٹس اساتذہ، پولیس فورس اور عہدیداران کا معاشرے میں تبدیلی لانے کی اس مہم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر ہاف میراتھن دوڑ میں شامل تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور پورے متھلا کے باشندوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں:Protest in Darbhanga دربھنگہ میں مختلف تنظیموں کا بدعنوانی کے خلاف احتجاج