پولیس ذرائع نے بتایا کہ سمریا ٹولہ کے محمد شہاب الدین (55) کو کچھ لوگوں نے دھاردار ہتھیار سے قتل کر دیا۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کٹیہار صدر ہسپتال بھیج دیا ہے۔ قتل کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
اس سلسلے میں مہلوک کی اہلیہ گلشن خاتون کے بیان پر آٹھ دس لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ واقعہ کے بعد سے ملزم فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔