ریاست بہار کے ضلع کیمو ر کے نواؤں بازار میں پولیس نے مشکوک حالت میں 18 سالہ لڑکے کی لاش گڈو گپتا نام کے سبزی فروش کے دکان کے سامنے سے برآمد کی۔
متوفی کے اہل خانہ نے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے گھنٹوں بکسر نواؤں شاہراہ جام کر دیا۔ تقریباً 6 گھنٹہ تک دونوں طرف سے آمدرفت ٹھپ رہی۔
اطلاع کے مطابق آج علی الصبح مقامی لوگو ں نے نواؤں بازار میں گڈو گپتا نام کے سبزی فروش کی دکان کے سامنے مشکوک حالت میں لاش دیکھی۔
اطلاع ملتے ہی موقع پر کافی لوگ اکٹھا ہوگئے اور اسی میں سے کسی نے لاش کو پہچان لیا اور اس کے گھر والوں کے علاوہ پولیس کو بھی اس کی اطلاع دی۔
کیمور: شادی کی تقریب میں نوجوان کا قتل
موقع پر پہنچے قاسم کے والد نے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے مقامی لوگو ں کی مدد سے جگدیو چوک کے پاس میں سڑک کو جام کر کے انصاف کےلیے آواز بلند کیا۔
دوسری جانب لاش ملنے کی اطلاع پر تھانہ افسر سنجیت کمار پولس عملہ کے ساتھ پہنچے اور لوگو ں کو سمجھا کر سڑک خالی کروائی۔
آخر میں مو ہنیا تھانہ انسپکٹر انتخاب عالم نے یقین دہانی کرائی کہ قصوروار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔