ETV Bharat / state

مالی تنگی کی وجہ سے نوجوان کی خودکشی - نوجوان نے معاشی تنگی کی وجہ سے خودکشی کرلی

بہار کے شہر گیا میں ایک نوجوان نے مالی تنگی کی وجہ سے خودکشی کرلی ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد سے نوجوان کا کنبہ مالی تنگی کا سامنا کر رہا تھا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

a man commits suicide due to financial difficulties in gaya bihar
مالی تنگی کی وجہ سے نوجوان کی خودکشی
author img

By

Published : May 9, 2020, 11:58 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کے وشنوپتھ پولیس تھانہ علاقہ کے نئے روڈ علاقے کے رہائشی بٹھلا پرساد کا 35 سالہ بیٹا راجیو کمار راوت عرف بودھو نے مالی مشکلات کے سبب خودکشی کرلی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد وشنوپتھ تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج ہسپتال بھیج دیا ہے۔ جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کو لاش سپرد کر دی جائے گی۔

اطلاع کے مطابق دکان بند ہونے کی وجہ سے نوجوان کے گھر میں مالی تنگی کے سبب جھگڑے ہو رہے تھے، جس سے تنگ آکر نوجوان نے خودکشی کرلی۔ نوجوان کی بیوی کے مطابق وہ لاک ڈاؤن کے کچھ دنوں بعد سے پریشان تھا۔

وشنوپتھ تھانہ انچارج ادے شنکر نے بتایا کہ نوجوان معاشی مجبوریوں اور خاندانی جھگڑے کی وجہ سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اہل خانہ نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ مندر کے قریب مٹھائی فروخت کرتا تھا۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے دکان بند تھی۔ ایسی صورتحال میں معاشی مجبوریوں کی وجہ سے گھر میں جھگڑا ہو رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یو ڈی رجسٹرڈ ہو چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.