ETV Bharat / state

بھوجپور: آسمانی بجلی گرنے سے 7 افرادجاں بحق - بھوجپور میں آسمانی بجلی

ریاست بہار کے ضلع بھوجپور کے مختلف تھانوں میں ہفتہ کے روز تیز بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے سات افراد ہلاک اور آٹھ دیگر جھلس گئے ۔

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 8:47 PM IST

پولپس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ادونت نگر تھانہ علاقہ کے بیلور گاؤں میں کھیت میں کام کرنے کے دوران ہونے والی شدید بارش سے بچنے کے لئے تین لوگ ایک درخت کے نیچے جمع ہوگئے، اسی وقت گرج کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے تینوں لوگوں کی جھلس کر موت ہوگئی۔ مہلوکین کی شناخت بیلور گاؤں کے باشندے رجنیش رائے، کوئلور کے بیرم پور گاؤں کے بچن پاسوان اور تیسرے پاونہ تھانہ علاقے کھوپیرا ٹولہ کے باشندے کے طور پر ہوئی ہے۔

دریں اثناء، مفصل تھانہ علاقہ کے چندا گاؤں میں چار افراد آسمانی بجلی کی زد میں آ گئے۔ ان میں سے شدید طورپر جھلسنے والے انجے کمار ساہو کو صدر اسپتال لایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

اسی طرح آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے کسمہا ٹولہ کے باشندے کملیش سنگھ کا 14 سالہ بیٹا ابھیشیک کمار، کھیڑی گاؤں کا 15 سالہ منیش کمار اور ببھن گاؤں کے باشندے امرجیت یادو کی بھی موت ہوگئی۔ اس طرح ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے جہاں سات افراد ہلاک ہوگئے، وہیں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.