ETV Bharat / state

Protest Against the Attorney General اٹارنی جنرل کے خلاف گیا میں یاترا نکالی گئی

author img

By

Published : Jan 9, 2023, 3:25 PM IST

گیا شہر میں چندر ونشی برادری کی جانب سے اٹارنی جنرل کے ایک بیان کے خلاف یاترا نکالی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں نوٹ بندی کی سماعت کے دوران چندر ونشی برادری کے پیشوا مہاراجہ جارسنگھ کا موازنہ متنازع کردار سے کیا تھا۔ A funeral procession was held in Gaya

میت یاترا
میت یاترا
میت یاترا

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں اٹارنی جنرل کے خلاف چندرونشی برادری کی جانب سے آج احتجاج کیا گیا ، احتجاج کو میت یاترا کا نام دیا گیا تھا، کانگریس پارٹی کے رہنما پریہ رنجن ڈمپل نے کہاکہ حکومت ہند کے اٹارنی جنرل کے ذریعے مہاراجہ جارسنگھ کے تعلق سے پر متنازع بیان دیا تھا، اس بیان کی مخالفت میں چندرونشی برادری کی جانب سے یہ یاترا نکالی جارہی ہے۔A funeral procession was held in Gaya اٹارنی جنرل نے نوٹ بندی پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں مہاراجہ جار سنگھ کا موازنہ ایک متنازع کردار سے کیا تھا، اسی کے خلاف بطور احتجاج ایک جنازہ یاترا نکالا گیا ہے۔ اور اس دوران اٹارنی جنرل کا پتلا نذرآتش کیا گیا ہے ۔

چندرونشی برادری کی جانب سے گیا کے گاندھی میدان سے گاجے باجے کے ساتھ یہ جلوس نکالا گیا تھا جو گیا کلکٹریٹ کے سامنے پہنچا اور یہاں پر گھنٹوں احتجاج کے بعد اٹارنی جنرل کا پتلا نذرآتش کیا گیا، چندرونشی مہاسبھا کے قومی صدر اشوک آزاد نے بتایا کہ اٹارنی جنرل آر وینکنترمنی کے ذریعہ مہاراج جار سنگھ پر قابل اعتراض تبصرہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ انکے اس بیان سے چندرونشی برادری کو تکلیف ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل اور مرکزی حکومت اس بیان کو واپس لے یا پھر معاشرے سے معافی مانگے، اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ان کی برادری کی طرف سے ملکی سطح پر احتجاج ہوگا۔ گیا ضلع سمیت بہار کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیا ہے ، انہوں نے کہاکہ اتنے بڑے عہدے پر بیٹھ کر کوئی متنازع تبصرہ کرتا ہے حکومت کونوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کے متنازعہ بیان دینے والے عہدیدار کو مرکزی حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے اگر اس پر معافی مانگی نہیں گئی تو بڑے پیمانے پر احتجاج ہوگا ۔

وہیں اس دوران چندرونشی برادری کے ایک وفد کے ذریعے ڈی ایم کے دفتر میں مطالبات کا ایک میمورنڈم بھی سونپا گیا ہےجس میں اٹارنی جنرل کے خلاف کاروائی کا مطالبہ حکومت سے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Protest Against Agnipath Recruitment Scheme: گیا میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.