ETV Bharat / state

گیا میں فرانسیسی خاتون نے کلینرز کو اعزاز سے نوازا

بودھ گیامیں فرانسیسی خاتون ڈاکٹرجینی پیری عرف ممی جی نے صفائی ملازمین کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اعزاز سے بھی نوازا ، ساتھ ہی انہیں خوردنی کے اشیاء اور دیگر سامان بھی دیئے ۔

author img

By

Published : Apr 23, 2020, 5:10 PM IST

گیا میں فرانسیسی خاتون نے کلینرز کو اعزاز سے نوازا
گیا میں فرانسیسی خاتون نے کلینرز کو اعزاز سے نوازا

ممی جی ایجوکیشنل چیریٹیبل ٹرسٹ کی سرپرست ہیں اور یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو غریب ، لاچار اور مساکین کی خدمت اور ان کی مدد کے لیے کام کرتا ہے ، خاص طورسے بچوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ ان کی کفالت کاذمہ اٹھاتا ہے ۔

گیا کے بودھ گیا میں ڈاکٹر جینی پیری عرف ممی جی نے بودھ گیا نگر پنچایت کے 51 جھاڑو دینے والوں کو معاشرتی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے پھول دے کر انہیں اعزازبخشا ، لاک ڈاؤن کے پیش نظر صفائی اہلکاروں میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا ۔

ڈاکٹر جینی پیری عرف ممی جی نے کہا کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے ، پریشانی کے اس وقت میں تمام لوگ اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ اس میں صفائی کرنے والے بھی پیچھے نہیں ہیں۔ ان حالات میں بھی ان کا بہت بڑا تعاؤن ہے۔

صفائی ملازمین کی خدمات کو سراہا گیا ۔ ہمیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور ہم نے انھیں اعزازبخشنے کافیصلہ کیاتھا جس کے تحت صفائی ملازمین کاپھولوں سے استقبال کیا اور اناج پیکٹ بھی دیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ان کایہ قدم آگے بھی جاری رہے گا۔ قریب پانچ سو افراد کو امدادی سامان دیا جائےگا۔

مناکمار نے کہاکہ ممی جی ٹرسٹ کورونافائٹرس کے ہر اعزاز کے لیے تیار ہے , یہ سبھی فائٹرس جنگ لڑرہے ہیں اور ہمیں محفوظ رکھ رہے رہیں ، قریب 55 اہلکاروں کو اعزاز بخشا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر جینی پیری فرانس کی رہنے والی خاتون ہیں تاہم انہوں نے اپنی ساری زندگی غریب بچوں کے مستقبل کے لیے بھارت کے بودھ گیا میں گزار دی ہے ۔ پوری زندگی بچوں کی خدمت کے لیے وقف کردینے کی وجہ سے لوگ انہیں ممی جی کے نام سے پکارتے ہیں۔

انہوں نے اپنی پوری زندگی برسوں سے بودھ گیا میں بچوں کی خدمت میں صرف کی ہے معاشرتی کاموں میں نمایاں خدمات انجام دینے کی وجہ سے انہیں سرکاری وغیرسرکاری اداروں سے کئی بار اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.