دربھنگہ: ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے بینی پور تحصیل کے سمراؤں پنچایت کے سوپول گاؤں میں آزادی کے امرت مہوتسو کے پیش نظر حکومت کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح بینی پور کے مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر وجے کمار چودھری نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی وجے کمار چودھری کے ساتھ بلاک پرمکھ چودھری مکند رائے، سمراؤں پنچایت کے مکھیا سترگھن ساؤ جدیو کے مقامی کارکن لیڈر امیت کمار بٹو، و دیگر شخصیات موجود تھے JDU MLA Vijay Kumar Chaudhary inaugurated the free medical camp in Darbhanga۔
اس مفت طبی کیمپ کے افتتاح کے بعد رکن اسمبلی وجے کمار چودھری نے کیمپ کا معائنہ کیا اور اپنا بھی چیک اپ کروایا۔ وہیں افتتاح کے موقع پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے اعلان پر آزادی کے امرت مہوتشو کے پیش نظر سوموار 18 اپریل سے 22 اپریل تک پورے ملک کی سبھی تحصیلوں کی پنچایت میں مفت طبی خدمات کے لئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کیمپ میں بہت ساری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جیسے فری بلڈ جانچ، مفت دوائیاں، کووڈ کا ویکسین، آیوشمان کارڈ کی فراہمی، وغیرہ۔
مزید پڑھیں:
- CBI Raids Residences of IAS Officer: سی بی آئی نے بہار میں سینئر آئی اے ایس افسر کے گھر پر چھاپہ مارا
- Darbhanga Police Arrested Five Criminals : دربھنگہ پولیس نے پانچ جرائم پیشہ افراد کو کیا گرفتار
انہوں نے مزید کہا کہ اس مفت طبی کیمپ کا گاؤں کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیر اعلیٰ نتیش کمار طبی امداد دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، اگر کسی کو کوئی دقت یا دشواری کا سامنا ہو تو ہمیں بتا سکتے ہیں۔