ETV Bharat / state

A Five Years Old Fan of Nitish Kumar جب نتیش کمار سے ملنے پہنچا پانچ برس کا ایک مداح

وزیراعلیٰ نتیش کمار کا ایک پانچ برس کا مداح طحہ حسن پچیس کلومیٹر کا سفر طے کرکے ملاقات کرنے پہنچا تھا۔ یہاں اس کی ملاقات کا صرف ایک ہی مقصد تھا کہ وہ وزیراعلی سے مل کر یہ کہے کہ میں آپ کو وزیر اعظم کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں۔ A five-year-old child want to meet Chief Minister Nitish Kumar

جب نتیش کمار سے ملنے پہنچا پانچ برس کا ایک مداح

author img

By

Published : Jan 22, 2023, 9:52 AM IST

جب نتیش کمار سے ملنے پہنچا پانچ برس کا ایک مداح

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک پانچ برس کے معصوم بچے کی وزیراعلی نتیش کمار سے ملاقات کی دوانگی دیکھنے کو ملی، بچہ نے وزیراعلی سے ملاقات کرنے کے لئے اپنے گاوں سے 25 کلومیٹر کا سفر طے کرکے پہنچا تھا اور اس کے ہاتھ میں وزیراعلی کی ایک تصویر تھی جس میں وزیراعلی اسے گمچھا پہناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ وزیراعلی کے ساتھ پانچ سالہ بچے طحہ حسن کی تصویر گزشتہ برس 28 نومبر 2022 کی ہے۔ جب وزیراعلی گیا میں گنگاجل اسکیم کا افتتاح کرنے پہنچے تھے۔ طحہ حسن اس تصویر کو فریم کراکر اپنے ہاتھوں میں لیے ہوئے نظر آیا۔ طحہ کی خواہش ہے کہ وزیراعلی نتیش کمار جلد ہی وزیراعظم بن جائیں۔ پانچ سال کے طحہ حسن سے جب اس دیوانگی کی وجہ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے پوچھی تو طحہ نے جواب میں کہا کہ انہیں وزیراعلی نتیش کمار کے کام پسند ہیں۔ ان سے آبگلہ میں گنگاجل اسکیم کے افتتاح کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔ وزیراعلی نے اسوقت اسے گمچھا اور پھولوں کا ہار پہنا کر دعا دی تھی۔ طحہ کو یقین ہے کہ وزیراعلی نتیش کمار ایک دن وزیر اعظم بنیں گے، حالانکہ سمادھان یاترا کے دوران بھی وزیراعلی سے ان سے زیادہ باتیں نہیں ہوپائیں کیونکہ یہاں ہجوم زیادہ تھا۔
پانچ برس کا طحہ حسن ضلع گیا کے مانپور آبگلہ کا رہنے والا ہے، وہ ایک اسکول میں ابتدائی کلاس میں پڑھتا ہے۔ طحہ حسن کے والد ذیشان حسن پیشہ سے پلمبر ہیں۔ طحہ حسن اپنے والد کے ساتھ جہاں وزیراعلی سے ملاقات کرنے پہنچے تھے، وہاں سے اسکے گھر آبگلہ کی دوری قریب 25کلومیٹر کی ہے باوجود کہ وہ اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پرسوار ہوکر وزیراعلیٰ سے ملنے یہاں پہنچا تھا۔ طحہ حسن وزیراعلیٰ نتیش کمار کی سادگی سے متاثر ہیں۔ اسکے والد ذیشان حسن نے بتایاکہ آبگلہ میں تعمیر نو گنگا جل ریزروواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلی اسکے گھر سے متصل آبگلہ پہاڑی محلہ گئے تھے، یہاں وزیراعلی سے ملنے طحہ بھی پہنچاتھا، وزیراعلی جوں ہی اسکے پاس پہنچے تو طحہ نے انہیں پھول کا مالا بڑھایا، جسے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے نہ صرف قبول کیا بلکہ اپنا گمچھا طحہ کو پیش کردیا، جس سے طحہ بہت ہی متاثر ہوا اور آج اصرار کرکے وہ یہاں ملنے پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.