ETV Bharat / state

نتیش کمار کی قیادت میں 10 جماعتوں کا ایک وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا - ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ

ذات پر مبنی مردم شماری معاملہ پر وزیراعلیٰ نتیش کمار کی سربراہی میں بہار کی 10 جماعتوں پر مشتمل ایک کل جماعتی وفد پیر کو وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرے گا۔

نتیش کمار کی قیادت میں دس جماعتوں کا وفد وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔

author img

By

Published : Aug 21, 2021, 10:20 PM IST

بہار کی 10 جماعتوں پر مشتمل آل پارٹی کمیٹی نے 23 اگست کو وزیراعظم سے ملاقات کا اعلان کیا ہے جس کی صدارت وزیراعلیٰ نتیش کمار کریں گے۔ کمیٹی کی جانب سے ذات پر مبنی مردم شماری کا وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا جائے گا۔

نتیش کمار کی قیادت میں دس جماعتوں کا وفد وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔
نتیش کمار کی قیادت میں دس جماعتوں کا وفد وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔

وفد میں بی جے پی کے وزیر جنک رام اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو بھی شامل ہوں گے۔ نتیش کمار نے ہفتہ کو ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کی جانی چاہئے جبکہ بہار کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی اس کی مانگ کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ سے جب میڈیا کے نمائندہ نے پوچھا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کے لیے اگر مرکز متفق نہیں ہوگا تو پھر آپ کا موقف کیا ہوگا؟ اس کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ بعد کی بات ہے، اگر ایسا ہوتا ہے تو سب سے مشاورت کرکے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

اس سے قبل سی ایم نتیش کمار نے ایک ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دی تھی کہ بہار کا ایک وفد ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے لیے وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست کی تھی جس کے بعد وزیراعظم نے ملاقات کے لیے 23 اگست کا وقت دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.