ETV Bharat / state

بچہ مزدوری اور کم عمری کی شادی پر سیمینار کا انعقاد - ریاست بہار کے بھاگلپور

Conference On Child Safety بھاگلپورضلع میں پیس پریدھی کی طرف سے بچہ مزدوری، کم عمری میں شادی اور مستقبل کی حفاظت کے عنوان پر ایک عام سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔

بچہ مزدوری اور کم عمری کی شادی پر سیمینار کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 8:11 PM IST

بچہ مزدوری اور کم عمری کی شادی پر سیمینار کا انعقاد

بھاگلپور: ریاست بہار کے بھاگلپور میں پیس پریدھی کی طرف سے بچہ مزدوری اور مستقبل کی حفاظت کے عنوان پر ایک عام اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اطفال مزدوری کمیشن کے ریاستی صدر ڈاکٹر ہمانشو چکرپانی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔ اجلاس میں شامل گاؤں اور دیہی علاقے کے لوگوں نے معاشرے میں جاری بچہ مزدوری اور مزدوروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

پیس پریدھی کے ڈایریکٹر جناب اودے نے کہا کہ جب تک معاشرے سے بچہ مزدوری اور کم عمری کی شادی کی لعنت ختم نہیں کی جائے گی تب تک ملک کی ترقی بے معنی ہوگی۔

اس موقع پر بچہ مزدوری پر روک لگانے کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر ہمانشو چکر پان نے کہا کہ بچہ مزدوری کو روکنے کے لیے ان کے شعبے نے وارڈ سطح پر کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اسے فعال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مزدور طبقے کے لوگوں سے اپیل کہ لیبر کمیشن کی ویب سائٹ پر اپنا رجسٹریشن کرائیں اور حکومت کی طرف سے مزدوروں کے لیے چلائی جا رہی اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز خان کو اغوا کرنے والے نکسلی کی اطلاع دینے والوں کو 3 لاکھ روپئے انعام کا اعلان

ڈاکٹر ہمانشو چکرپانی نے ریاستی حکومت کی طرف سے چلائی جا رہی مختلف اسکیموں کا بھی ذکر کیا، ساتھ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت بچہ مزدوری، نابالغوں کی شادی اور اس طرح رسمی برائیوں پر لگانے کے لیے مختلف طرح کے اقدامات کیے جا رہے ہیں لیکن اس طرح کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے بذات خود معاشرے کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھنی اور نبھانی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.