ریاست بہار کے ضلع چھپرا میں آسمانی بجلی گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں درجنوں افراد جھلس گئے، یہ حادثہ مفصل تھانہ علاقے کے شیرپور گاؤں کا ہے، زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
چھپرا ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریبا 10 کلو میٹر کی دوری پر واقع بیشن پورا پنچایت میں ہفتے کے روز یہ حادثہ پیش آیا، وہیں اس حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو چھپرہ صدر ہسپتال میں داخل کرایا۔اور مقامی افراد کی مدد سے ہلاک شدگان کی لاش کو پوسٹ مارٹم ہاؤس پہنچایا۔
مقامی افراد کے مطابق صبح تیز بارش ہوئی اس کے بعد کچھ لوگ دیارا علاقے میں زمین کی ناپی کرانے گئے تھے، تبھی پھر تیز بارش شروع ہوئی اور سبھی لوگ بارش سے بچنے کے لیے ایک جھونپڑی میں کھڑے ہوگئے، اس کے بعد اسی جھونپڑی پر آسمانی بجلی گری اور یہ حادثہ پیش آیا۔