وزیراعلیٰ کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں آج کئی ایجنڈوں پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا.آج کی مٹنگ میں کابینہ نے 8 ایجنڈوں کو منظور کیا. یہ سبھی معاملے مختلف محکموں سے جڑے ہوئے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے ذریعہ چلنے والے "جگجیون رام سنسدئے ادھین ایوم راجنیتک سودھ سنستھان کے فارمیٹ میں ترمیم کیا گیا ہے. اس ادارے کے ڈائریکٹر کی مدت کار کی عمر بڑھائی گئی ہے. فی الحال اس ادارے کے ڈائریکٹر سینئر صحافی شریکانت ہیں۔محکمہ تعلیم کی جانب سے پنچایتی راج ادارے اور شہری بلدیاتی اداروں کے تحت بحال اساتذہ اور لائبریرین کے خدمات کے حالات میں بہتری کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کو تشکیل نو کی منظوری دی گئی.
آرٹ کلچر اینڈ یوتھ ڈیپارٹمنٹ نے این سی سی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے افسران اور کیڈروں کے فوڈ الاوئنس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے. مرکزی حکومت کی سطح پر اب ریاستی حکومت کی جانب سے فوڈ الاوئنس میں اضافہ کیا گیا ہے. ریاست کی یونیورسٹیوں، کالج اور اسکولوں میں این سی سی کے ذریعہ پروگرام کیا جاتا ہے. این سی سی کے ذریعہ پارٹ ٹائم آفسران اور کیڈروں کو سیلنگ، سائیکلنگ اور ایکسپیڈیشن سمیت دیگر تربیتی کیمپ کے انعقاد کے دوران فوڈ الاوئنس میں اضافہ کیا گیا ہے. اس کے لئے اب ریاستی حکومت 93 لاکھ 8 ہزار کے قریب خرچ برداشت کرے گی.
محکمہ عوامی صحت اور انجنیئرنگ میں کل 641 عارضی عہدے اور 3 کنٹریکٹ کے عہدوں پر بحالی کے لئے منظوری دی گئی ہے. جس کے تحت مالی سال 2020-21 میں 40 کروڑ 84 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے. جبکہ محکمہ صحت نے کشن گنج کے پوٹھیا پرائمری ہیلتھ سنٹر میں تعینات ہلتھ آفیسر ڈاکٹر ونئے کمار لال کو برس 2012 سے مستقل غیر قانونی طور پر غیر حاضر رہنے کی وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے.
بہار کی کابینہ کی میٹنگ میں 8 ایجنڈوں کو ملی منظوری - نتیش کمار کی صدارت میں کابنیہ اجلاس آج
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں ہوئی کابینہ اجلاس میں 8 ایجنڈوں کو منظوری ملی. ان میں 3 معاملے آرڈیننس کے ہیں. محکمہ تعلیم کے 2 معاملے، محکمہ صحت کا ایک، محکمہ عوامی صحت اور انجنیئرنگ کا ایک اور آرٹ کلچر اینڈ یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے ایک ایجنڈے کو منظوری ملی.