ETV Bharat / state

کوٹا سے 650 طلباء پہنچے ارریہ - بہار نیوز

کوٹہ میں پھنسے پڑھنے والے طلبہ آج خصوصی ٹرین کے ذریعے ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں پہنچے۔ اس ٹرین کے ذریعے 650 طلبہ اپنے آبائی وطن پہنچے۔

کوٹا سے 650 طلباء پہنچے ارریہ
کوٹا سے 650 طلباء پہنچے ارریہ
author img

By

Published : May 7, 2020, 4:34 PM IST

ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے سبب جہاں عام عوام پریشانیوں سے جوجھ رہی ہے وہیں ریاستی حکومت کے لئے سب سے زیادہ چیلنج باہر پھنسے مزدور و طلباء کو صحیح سلامت اپنے گھر پہنچانا تھا، سیمانچل کی ایک بڑی آبادی روزگار کے لئے دوسری ریاستوں کا رخ کرتی ہے جو لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد سے اذیت بھری زندگی گزار رہے تھے۔

دیکھیں ویڈیو

طلباء ویڈیو ریلیز کر وزیر اعلیٰ، ضلع کلکٹر سے گھر واپس لانے کی اپیل کر رہے تھے جس پر ریاستی حکومت نے قدم اٹھاتے ہوئے باہر پھنسے مزدور و طلباء کو خصوصی ٹرین کے ذریعہ ان کے گھر پہنچانے کا نظم کر رہی ہے جس کے تحت راجستھان کوٹا میں پڑھنے والے 650 طلباء آج خصوصی ٹرین سے ارریہ پہنچے۔

ان طلباء کے استقبال کے لئے ضلع کلکٹر پرشانت کمار دیگر افسران کے ساتھ خود سے موجود تھے۔

کوٹا سے چلنے والی خصوصی ٹرین پہلے کٹیہار جنگشن پہنچی، اس کے ارریہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام طلباء کو وہاں سے ارریہ کالج لایا گیا، پھر یہاں سے ضلع کے الگ الگ بلاک و پنچایت میں رہنے والے طلباء کو ان کے گھر تک پہنچایا گیا، گھر بھیجنے سے قبل تمام طلباء کی اسکریننگ ہوئی جبکہ دیگر جگہوں سے آنے والے مزدوروں کو کورنٹین بھیجا گیا۔

اس درمیان طلباء کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ناشتے پانی کا بھی مکمل انتظام رہا۔ ارریہ کالج میں تعینات افسر شمبھو کمار نے کہا کہ کوٹا سے آئے تمام طلباء کی خصوصی خیال رکھا گیا اور ان لوگوں کی جانچ ہوئی۔

جانچ کے بعد ان طلباء کو ہوم کورنٹین پر رکھا جائے گا، جس کے لئے طلباء سے حلف نامہ لیا گیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن پر عمل کرتے ہوئے 21 دنوں تک گھر سے باہر نہیں نکلیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.