ETV Bharat / state

Ex-Mukhya Arrested In Gaya گیا کی سابق مکھیا عشرت جہاں کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا

ضلع گیا کی سابق مکھیا عشرت جہاں (65) کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ سابق مکھیا عشرت جہاں کے خلاف منریگا اسکیم میں بدعنوانی کا الزام تھا۔ ان پر بدعنوانی اور غبن کا مقدمہ سنہ 2012 میں درج ہوا تھا۔ Ex-mukhya Ishrat Jahan Arrested In Gaya

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 7:36 PM IST

گیا میں 65 سالہ سابق مکھیا عشرت جہاں کو پولیس نے گرفتار کر جیل بھیج دیا

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع بارہ چٹی کے سرواں پنچایت کی سابق مکھیا عشرت جہاں کو بڑھاپے میں جیل جانا پڑا ہے۔ دس سال قبل کے معاملے میں 65 سالہ سابق مکھیا کو غبن کے الزام میں جیل بھیجا گیا ہے۔ سنہ 2010 میں عشرت جہاں پر منریگا میں لاکھوں روپے کا غبن کرنے کا الزام تھا۔ اس معاملے میں ضلع ہیڈکوارٹر سے انکوائری کی گئی تھی اور پھر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ Ex mukhya Ishrat Jahan Case in gaya

سابق مکھیا کے علاوہ اور بھی کئی لوگوں پر الزام تھا لیکن انہوں نے اپنی اپنی ضمانت لے لی تھی لیکن سابق مکھیا عشرت جہاں نے ضمانت نہیں لی تھی۔ مقامی باشندہ اور ایک سابق مکھیا مامون خان نے کہا کہ عشرت جہاں نے کیس کو نظرانداز کردیا تھا لیکن پولیس فائل میں کیس زندہ تھا اور جب پولیس افسر نے وہ فائل دیکھی تو اسے گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔ بارہ چٹی تھانہ کی پولیس نے بتایا کہ سابق مکھیا عشرت جہاں کے خلاف منریگا میں گھوٹالہ کا معاملہ درج کیا گیا تھا، لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا تھا۔ مقدمہ سال 2012 میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ کیس میں دیگر ملزمان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم وہ سب ایک ایک کر کے عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی ضمانت حاصل کر لیں۔ لیکن سابق مکھیا نہ تو عدالت میں پیش ہوئیں اور نہ ہی ضمانت لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی سال متعلقہ معاملے میں دو مختلف پنچایتوں کے مکھیا کے خلاف اس نوعیت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں ایک مکھیا توفیق خان کی موت بھی ہوچکی ہے۔ وہیں عشرت جہاں کا کیس ابھی چل رہا ہے۔

بتا دیں کہ عشرت جہاں سال 2012 میں سرواں پنچایت کی مکھیا تھیں۔ ان کی مدت کار میں منریگا میں بدعنوانی کا معاملہ سرخیوں میں آیا تھا، جس کے بعد اس وقت کے ڈی ایم کی ہدایت پر ضلع سطح کے افسران کو جانچ کرنے کی ذمہ داری ملی تھی۔ جانچ کی رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج ہوا تھا اور اسی معاملے میں اب ان کی گرفتاری ہوئی ہے۔ مامون خان نے بتایاکہ ان کے بعد کرن دیوی نامی خاتون مکھیا بنی تھی۔ کرن دیوی کے بعد وہ مکھیا بنے تھے۔ سنہ 2021 میں ہوئے پنچایتی انتخاب میں مامون خان کی بھی ہار ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کیمور میں سابق مکھیا سمیت تین گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.